1 / 7
Breaking News
2 / 7
Covid-19 Updates
3 / 7
Sports News
4 / 7
Social Media Updates
5 / 7
Technology News
6 / 7
Srories And Books
7 / 7
History Of World

پاکستان میں اگلے 15 روز کا پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ وافر مقدار میں موجود ہے

اسلام آباد (ریڈ_نیوز )پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اگلے 15 روز کا پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ وافر مقدار میں موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کے اسٹاک سے متعلق بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں پیٹرول 285 ہزارمیٹرک ٹن اور ڈیزل 350 ہزارمیٹرک ٹن موجود ہے۔ترجمان پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق اس کے علاوہ کیماڑی اور پورٹ قاسم میں پی ایس او کے پیٹرولیم مصنوعات بردار 2 جہاز لنگر انداز ہیں، ان جہازوں میں بالترتیب 50 ہزارمیٹرک ٹن پیٹرول اور 55 ہزار میٹرک ٹن ڈیزل موجود ہے۔ترجمان پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ اگلے 15 روز کے لیے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ وافر مقدار میں موجود ہے لہذا عوام سے اپیل ہے کہ وہ ضرورت کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری کریں۔

Comments

Popular posts from this blog

کورونا وائرس ، مکہ المکرمہ سے پوری دنیا کے مسلمانوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری آ گئی

With weekend lockdowns and age-specific restrictions, Turkey takes a different coronavirus approach

جہانگیر ترین نے اضافی منافع کمانے کا الزام مسترد کردیا

جوان بیٹی قتل کرکے لاش جلادی

سندھ حکومت کی ایک ہفتے میں 50بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال قائم کرنے کی منظوری