1 / 7
Breaking News
2 / 7
Covid-19 Updates
3 / 7
Sports News
4 / 7
Social Media Updates
5 / 7
Technology News
6 / 7
Srories And Books
7 / 7
History Of World

پاکستان میں کورونا وائرس انتہائی تیزی سے پھیلنے لگا ، ایک دن میں اب تک کا سب سے بڑا اضافہ


اسلام آ باد (ریڈ_نیوز )لاک ڈاﺅن کھلنے کے بعد گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایک روز میں اب تک کے سب سے زیادہ 2255 کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد تعداد 34 ہزار 336 پر جا پہنچی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 11 ہزار 848 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں مزید 2255 کورونا کیسز کی تصدیق ہو گئی ہے تاہم گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 31 افراد وائرس کے باعث انتقال کر گئے ہیں جس کے بعد اموات 737 ہو گئیں ہیں ۔

کورونا وائر س کے سب سے زیادہ کیسز پنجاب میں رپورٹ ہوئے ہیں جہاں تعداد 13 ہزار 225 ہو گئی ہے جن میں سے 4 ہزار 531 صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں جبکہ 214 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

پنجاب کے بعد سندھ میں 12 ہزار 610 افراد میں وائرس کی شناخت ہوئی جن میں سے 2229 صحت یاب ہوئے جبکہ 218 افراد وائرس کے باعث انتقال کر گئے ۔

خیبر پختون خواہ میں بھی ٹیسٹنگ کا سلسلہ جاری ہے جہاں اب تک پانچ ہزار 21 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جن میں سے 267 انتقال کر گئے ہیں جبکہ 1305 افراد ٹھیک ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔

بلوچستان میں بھی وائرس تیزی سے پھیلتا ہوا دکھائی دے رہا ہے ، بلوچستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2158 ہو گئی ہے جن میں سے 256 صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے ہیں جبکہ 27 افراد موت کے آگے زندگی کی بازی ہار گئے ۔

اسلام آباد میں کیسز کی تعداد 759 ہو گئی ہے جن میں سے 92 صھت یاب ہوئے ہیں اور 6 دنیا سے رخصت ہوئے ،گلگت بلتستان میں 475 افراد وائرس سے متاثر ہوئے جن میں سے 331 صحت یاب ہوئے ہیں اور 4 افراد کی موت ہوئی ، آزاد کشمیر میں فی الحال وائرس پر قابو دکھائی دیتا ہے کیونکہ اب تک 88 کیس سامنے آئے جن میں سے 68 صحت یاب ہو چکے ہیں ۔

Comments