تفصیلات کے مطابق میو ہسپتال میں سردگودھا کا رہائشی 60 سالہ اسلم کورونا وائرس کے باعث زیر علاج ہے اور تقریباپانچ دن پہلے اس کی والدہ کا انتقال ہو گیا تھا جس کے باعث وہ شدید ذہنی دباﺅ میں تھا ، کورونا مثبت ہونے کے باعث اسے جنازے میں جانے کی اجازت بھی نہیں دی گئی تھی ۔
میو ہسپتال کے سی ای او ڈاکٹر اسد اسلم کا کہناتھا کہ یہ گزشتہ روز دوپہر تین بجے کا واقعہ ہے جب مریض نے خود کو چاردر میں لپیٹ کر خودکشی کی کوشش کی تاہم وہ کامیاب نہیں ہوا ، اسے عملے اور ڈاکٹروز نے سمجھایا ہے جبکہ انہیں سائیکالوجسٹ نے بھی چیک کیا ہے اور سمجھایا ہے ، میرض تقریبا 14 دن سے داخل ہے اور اس کے ابھی دو ٹیسٹ منفی نہیں آئے ہیں ۔نجی ٹی وی کا کہناتھا کہ مریض اسلم کا ایک ٹیسٹ منفی آ گیاہے اور اب دوسرا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد اسے ہسپتال سے جانے کی اجازت دی جائے گی ۔
Comments
Post a Comment