1 / 7
Breaking News
2 / 7
Covid-19 Updates
3 / 7
Sports News
4 / 7
Social Media Updates
5 / 7
Technology News
6 / 7
Srories And Books
7 / 7
History Of World

لڈو میں بار بار بیوی سے ہارنے والے شخص نے سارا غصہ اپنی بیوی پر ہی نکال دیا

نئی دہلی(ریڈ_نیوز ) لاک ڈاﺅن کی وجہ سے میاں بیوی ہمہ وقت ایک ساتھ گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں اور شاید ایسا پہلی بار ہو رہا ہے، چنانچہ گھریلو تشدد کے کچھ ایسے واقعات بھی سامنے آ رہے ہیں کہ سن کر یقین کرنا مشکل ہو جائے۔ اب بھارت کے اس شخص ہی کو دیکھ لیں جس نے لڈو میں بار بار بیوی کے ہاتھوں ہارنے کے بعد بیوی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست گجرات کے شہر وڈودرا میں پیش آیا ہے۔
یہ میاں بیوی وڈودرا کے علاقے ویملی میں رہتے ہیں۔ متاثرہ خاتون بچوں کو ٹیوشن پڑھاتی تھی۔ لاک ڈاﺅن کے دوران وقت گزاری کے لیے دونوں میاں بیوی آپس میں آن لائن لڈوگیم کھیلتے رہے اور جب بیوی نے بار بار شوہر کو ہرایا تو وہ غصے میں آ گیا اور اسے اس وحشیانہ طریقے سے تشدد کا نشانہ بنایا کہ اس کی کئی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔ خاتون نے ہیلپ لائن پر کال کی اور اسے آرتھوپیڈک سرجن کے پاس پہنچایا گیا۔
خاتون نے ڈاکٹر کے ہاں سے واپس اپنے گھر جانے کی بجائے میکے جانے کا فیصلہ کیا اور ایمبولینس نے اسے اس کے والدین کے گھر پہنچا دیا۔ حکام نے میاں بیوی کے درمیان مصالحت کی کوشش کی جو بارآور ثابت ہوئی۔ شوہر نے بیوی سے معافی مانگ لی اور بیوی نے وعدہ کر لیا ہے کہ وہ مقدمہ درج نہیں کرائے گی اور والدین کے گھر چند دن گزار کر واپس اپنے گھر چلی جائے گی۔

Comments

Popular posts from this blog

کورونا وائرس ، مکہ المکرمہ سے پوری دنیا کے مسلمانوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری آ گئی

With weekend lockdowns and age-specific restrictions, Turkey takes a different coronavirus approach

جہانگیر ترین نے اضافی منافع کمانے کا الزام مسترد کردیا

جوان بیٹی قتل کرکے لاش جلادی

سندھ حکومت کی ایک ہفتے میں 50بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال قائم کرنے کی منظوری