1 / 7
Breaking News
2 / 7
Covid-19 Updates
3 / 7
Sports News
4 / 7
Social Media Updates
5 / 7
Technology News
6 / 7
Srories And Books
7 / 7
History Of World

ڈالر 3 روپے 31 پیسے سستا ہوگیا



ڈالر 3 روپے 31 پیسے سستا ہوگیا

پاکستان میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 3 روپے 31 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 3 روپے 31 پیسے کی کم ہوئی، جس سے روپے کی قدر گزشتہ روز کے مقابلے میں بہتر ہوگئی۔انٹر بینک میں آج ڈالر 3 روپے سے زائد کی کمی کے بعد 163 روپے 57 پیسے پر بند ہوا، جو اس سے قبل 166 روپے 88 پیسے تھا۔انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 اعشاریہ 98 فیصد کمی ہوئی ہے۔

دوسری جانب آج شرح سود میں کمی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ہنڈرڈ انڈیکس میں 4 اعشاریہ 93 فیصد اضافے کے بعد کاروبار ایک گھنٹے کے لیے بند کیا گیا تھا۔ہنڈرڈ انڈیکس میں1503 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 32 ہزار 831 پر بند ہوا ہے۔16 ماہ کے بعد ایک روز میں اتنا بڑا اضافہ ہوا ہے، اس سے قبل انڈیکس میں تقریباً 5 فیصد اضافے کے بعد کچھ دیر کے لیے ٹریڈنگ روک دی گئی۔دوسری طرف انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 2 روپے 72 پیسے کم ہوگئی اس وقت ڈالر 164 روپے 16 پر آگیا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

کورونا وائرس ، مکہ المکرمہ سے پوری دنیا کے مسلمانوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری آ گئی

With weekend lockdowns and age-specific restrictions, Turkey takes a different coronavirus approach

جہانگیر ترین نے اضافی منافع کمانے کا الزام مسترد کردیا

جوان بیٹی قتل کرکے لاش جلادی

سندھ حکومت کی ایک ہفتے میں 50بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال قائم کرنے کی منظوری