1 / 7
Breaking News
2 / 7
Covid-19 Updates
3 / 7
Sports News
4 / 7
Social Media Updates
5 / 7
Technology News
6 / 7
Srories And Books
7 / 7
History Of World
پاکستان میں کورونا سے 361 افراد جاں بحق، مثبت کیسز کی تعداد ساڑھے 16 ہزار ہوگئی
- Get link
- X
- Other Apps
اسلام آباد (ریڈ_نیوز ) پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں پریشان کن حد تک اضافہ ہوگیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے 714 کیسز سامنے آئے ہیں جس کی وجہ سے کیسز کی مجموعی تعداد16 ہزار 473 ہوگئی ہے۔ ایک دن کے دوران پاکستان میں کورونا کے سبب 15 افراد جان کی بازی ہارے ہیں جس کی وجہ سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 361 ہوگئی ہے۔ پاکستان میں 4 ہزار 105 افراد اب تک کورونا کی وبا سے صحتیاب ہوچکے ہیں ۔ حکومت کی جانب سے کورونا کی تشخیص کیلئے ٹیسٹوں کی رفتار میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے ، ایک دن کے دوران پاکستان بھر میں 8 ہزار 249 لوگوں کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں اب تک ہونے والے ٹیسٹوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 74 ہزار160 ہوگئی ہے۔
صوبوں کی صورتحال
پنجاب میں کورونا کے کیسز کی تعداد6 ہزار 340 ہوچکی ہے۔ سندھ میں بھی کورونا کے کیسز تیزی سے بڑھتے جارہے ہیں جس کی وجہ سے سندھ اور پنجاب میں کورونا کے کیسز کا فرق انتہائی کم رہ گیا ہے۔ سندھ میں اب تک 6 ہزار53 لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ خیبر پختونخوا میں کورونا کے 2 ہزار 313، بلوچستان میں ایک ہزار 49 ، گلگت بلتستان میں 339 ، اسلام آباد میں 313 اور آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 66 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
عالمی صورتحال
کورونا کی وبا اب تک دنیا کے ہر کونے تک پھیل چکی ہے ، کوئی ملک ایسا نہیں جو اس وبا سے محفوظ رہا ہو۔ دنیا بھر میں اب تک کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 32 لاکھ 76 ہزار 139 ہوچکی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 31 ہزار 884 ہوچکی ہے۔ اب تک دنیا بھر میں10 لاکھ 33 ہزار 115 افراد کورونا کی وبا سے جان چھڑانے میں کامیاب رہے ہیں۔
سب سے متاثرہ ممالک
دنیا میں کورونا کی وبا سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ ہوا ہے جہاں 10 لاکھ 78 ہزار 810 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ سپین میں 2 لاکھ 39 ہزار 639 ، اٹلی میں 2 لاکھ 5 ہزار 463، فرانس میں ایک لاکھ 66 ہزار 420، برطانیہ میں ایک لاکھ 71 253، جرمنی میں ایک لاکھ 62 ہزار 123، ترکی میں ایک لاکھ 20 ہزار 204، روس میں ایک لاکھ 6 ہزار 498 اور ایران میں 94 ہزار640 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
سب سے زیادہ ہلاکتیں
کورونا کی وجہ سے سب سے زیادہ ہلاکتیں بھی امریکہ میں ہوئی ہیں جہاں اس وبا کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 62 ہزار 551 تک پہنچ گئی ہے۔ اٹلی میں کورونا کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 27 ہزار967، سپین میں 24 ہزار 543 ، فرانس میں 24 ہزار376 اور برطانیہ میں 26 ہزار 771 ہوچکی ہے۔
- Get link
- X
- Other Apps
Comments
Post a Comment