1 / 7
Breaking News
2 / 7
Covid-19 Updates
3 / 7
Sports News
4 / 7
Social Media Updates
5 / 7
Technology News
6 / 7
Srories And Books
7 / 7
History Of World

کوروناوائرس کے وار جاری، پاکستان میں کیسز کی تعداد 7ہزار سے بڑھ گئی ، ہلاکتوں کی تعداد 143 تک جا پہنچی

کوروناوائرس کے وار جاری، پاکستان میں کیسز کی تعداد 7ہزار سے بڑھ گئی ، ہلاکتوں کی تعداد 143 تک جا پہنچی

 اسلام آباد (ریڈ نیوز  )پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مزید اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد تعداد 7 ہزار چار سو اکیاسی ہو گئی ہے، پانچ ہزار پانچ سو چھ مریض ہیں، ایک ہزار آٹھ سو بتیس افراد کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوچکے جبکہ 143 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں آٹھ افراد جاں بحق اور مزید 465کیسز سامنے آئے ۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں چند دنوں کے اندر حکومتی کوششوں کے باعث کورونا ٹیسٹوں کی استعداد میں اضافہ کیا گیاہے جوکہ اب تقریبا دوگنی ہو گئی ہے تاہم اس میں مسلسل اضافہ جاری ہے ، گزشتہ چوگیس گھنٹوں کے دوران پاکستان میں تقریبا 6 ہزار چار سو سولہ ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں مزید 465 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد سات ہزار چار سو اکیاسی ہو گئی ہے ۔
پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید8 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور اموات کی تعداد 143 پر جاپہنچی ہے تاہم 1832 افراد صحت یاب ہونے کے بعد اپنے گھروں کو بھی لوٹ گئے ۔

Comments

Popular posts from this blog

کورونا وائرس ، مکہ المکرمہ سے پوری دنیا کے مسلمانوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری آ گئی

With weekend lockdowns and age-specific restrictions, Turkey takes a different coronavirus approach

جہانگیر ترین نے اضافی منافع کمانے کا الزام مسترد کردیا

جوان بیٹی قتل کرکے لاش جلادی

سندھ حکومت کی ایک ہفتے میں 50بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال قائم کرنے کی منظوری