1 / 7
Breaking News
2 / 7
Covid-19 Updates
3 / 7
Sports News
4 / 7
Social Media Updates
5 / 7
Technology News
6 / 7
Srories And Books
7 / 7
History Of World

کرونا وائرس کی آڑ میں حکومت ۔۔۔حافظ حمد اللہ نے سنگین الزام عائد کرتے ہوئے بڑی دھمکی دے دی

کوئٹہ(ریڈ _نیوز)جمعیت علما اسلام ف کے مرکزی رہنما حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ کرونا وائرس کی آڑ میں علماء و مساجد کو ٹارگٹ کرنا حکومتی بدنیتی ہے،مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری حکمرانوں کے مکروہ عزائم کا حصہ و علما دشمنی ہے، حکمران علما کے گریبانوں پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش نہ کریں نہیں تو ان کا انجام انکے اجداد سے بھی بدتر ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق اپنے جاری کردہ بیان میں حافظ حمد اللہ نے کہا کہ کرونا وائرس کی آڑ میں مساجد کے آئما و خطبا کو پریشرائیز کرنا کسی صورت قبول نہیں حکمران ہوش کے ناخن لیں، علما و مساجد کو نہ چھیڑا جائے، ملا ،مساجد اور مدارس سے ٹکر لینے والے بہت سے تکبر و غرور کے بت نیست و نابود ہوئے مگر مدارس مساجد اور علما و طلبا آج بھی موجود ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس مساجد اور تبلیغی مراکز سے نہیں نااہل حکومت کی نااہلی سے پھیلا ہے ،اگر حکومت کی جانب سے بروقت اقدامات کئے جاتے اور تدارک کیلئے موثر طورپر حکمت عملی طے ہوتی تو آج صورت حال یکسر مختلف ہوتی مگر حکومت اپنی نااہلی چھپانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

کورونا وائرس ، مکہ المکرمہ سے پوری دنیا کے مسلمانوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری آ گئی

With weekend lockdowns and age-specific restrictions, Turkey takes a different coronavirus approach

جہانگیر ترین نے اضافی منافع کمانے کا الزام مسترد کردیا

جوان بیٹی قتل کرکے لاش جلادی

سندھ حکومت کی ایک ہفتے میں 50بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال قائم کرنے کی منظوری