1 / 7
Breaking News
2 / 7
Covid-19 Updates
3 / 7
Sports News
4 / 7
Social Media Updates
5 / 7
Technology News
6 / 7
Srories And Books
7 / 7
History Of World

وہ ملک جہاں باجماعت نماز کے تنازع پر گورنر کو فارغ کردیا گیا

وہ ملک جہاں باجماعت نماز کے تنازع پر گورنر کو فارغ 

کردیا گیا

خرطوم(ریڈ نیوز )دنیا بھرمیں کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں حفاظتی اقدامات سامنے آئے ہیں وہیں ان پر تنازعات نے بھی جنم لیا ہے، ایسا ہی ایک تنازعہ افریقی ملک سوڈان میں دیکھنے کو آیا ہے جہاں ملکی وزیراعظم نے باجماعت نماز پر پابندی کے حکومتی احکامات کی مخالفت پر گورنر کو عہدے سے فارغ کردیا ہے۔

سوڈان کے وزیر اعظم عبداللہ حمدوک نے داراحکومت خرطوم کے گورنر کو برطرف کر دیا ہے۔ گورنر نے اس سے قبل ملک میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مذہبی اجتماعات پر لگائی جانے والی پابندی کی مخالفت کی تھی۔خرطوم کے گورنر جنرل احمد حماد محمد نے اُس حکم پر عمل درامد کرنے سے انکار کر دیا تھا جس کے تحت گرجائوں اور مساجد میں عبادت پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
 سوڈان ٹربیون کے مطابق وزارت مذہبی امور کی جانب سے ملک بھرمیں عبادات اور اجتماعات پر پابندی عائد کی تھی جس پر گورنر احمد حماد نے وزارت کو جوابی خط لکھا اور پابندیوں کو ماننے سے انکار کردیا تھا۔احمد حماد کے خط کا وزیراعظم نے نوٹس لیااور انہیں عہدے سے ہٹا دیا۔خیال رہے سوڈان میں فی الحال 32 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اب تک پانچ افراد کوروناوائرس کی وجہ سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

Comments