1 / 7
Breaking News
2 / 7
Covid-19 Updates
3 / 7
Sports News
4 / 7
Social Media Updates
5 / 7
Technology News
6 / 7
Srories And Books
7 / 7
History Of World

زبان کاٹ کر کالی ماتا کی بھینٹ چڑھادی

نوجوان نے کورونا کو روکنے کیلیے اپنی زبان کاٹ کر کالی ماتا کی بھینٹ چڑھادی

گجرات (ریڈ _نیوز ) کورونا وائرس کے پیشِ نظر دنیا بھر سے عجیب و غریب واقعات سامنے آرہے ہیں، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو آسیب زدہ گھروں میں بند کیا جا رہا ہے لیکن اب ایک ہندو نوجوان نے وائرس کو روکنے کے لیے زبان ہی کاٹ لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والا 24 سالہ نوجوان ویویک شرما لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنے آبائی گھر مدھیہ پردیش نہیں جا پا رہا تھا جس کی وجہ سے وہ کافی پریشان تھا، کورونا وائرس کی وجہ سے پریشان نوجوان نے کالی ماتا کے مندر میں اپنی زبان کاٹ کر بطور قربانی پیش کردی تاکہ اس کی قربانی سے وبا رک سکے۔نوجوان کے ساتھیوں نے بتایا کہ کہ وہ بھوانی ماتا کے مندر میں توسیع کا کام کررہا تھا اور بازار جانے کا کہہ کر گیا جس کے بعد ایک اجنبی کی جانب سے انہیں ایک کال آئی جنہوں نے بتایا کہ ویویک مندر میں بے ہوش پڑا ہے اس کی زبان بھی کٹی ہوئی ہے، بعد ازاں نوجوان کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Comments

Popular posts from this blog

Ramadan Pakistan: Sehri Time Lahore, Iftar Time Lahore, Ramadan Calendar 2020

Ramadan Pakistan: Sehri Time Hyderabad, Iftar Time Hyderabad, Ramadan Calendar 2020

Ramadan Pakistan: Sehri Time Islamabad, Iftar Time Islamabad, Ramadan Calendar 2020

Ramadan Pakistan: Sehri Time Peshawar, Iftar Time Peshawar, Ramadan Calendar 2020

پاکستان میں کورونا وائرس انتہائی تیزی سے پھیلنے لگا ، ایک دن میں اب تک کا سب سے بڑا اضافہ