1 / 7
Breaking News
2 / 7
Covid-19 Updates
3 / 7
Sports News
4 / 7
Social Media Updates
5 / 7
Technology News
6 / 7
Srories And Books
7 / 7
History Of World

گوتم گمبھیر ’بغض آفریدی‘ سے باہر نہ نکل سکے، ایک مرتبہ پھر ’حملہ‘ کر دیا

گوتم گمبھیر ’بغض آفریدی‘ سے باہر نہ نکل سکے، ایک مرتبہ پھر ’حملہ‘ کر نئی

 دہلی (ریڈ نیوز ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپننگ بلے باز گوتم گمبھیر پاکستان اور شاہد آفریدی کیخلاف خاص قسم کا بغض رکھتے ہیں جس سے وہ اب تک باہر نہیں نکل سکے اور دونوں کیخلاف بات کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا۔

انہوں نے اپنے تازہ بیان میں ایک مرتبہ پھر شاہد خان آفریدی پر لفظی حملہ کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کے مایہ ناز آل راﺅنڈر بھلے ہی کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں مگر وہ ان جیسے بھارتیوں کے دل و دماغ پر آج بھی چھائے ہوئے ہیں۔ گوتم گمبھیر نے کہا کہ ”ایک ایسا شخص جسے یہ بھی یاد نہیں کہ اس کی عمر کتنی ہو گئی ہے بھلا وہ میرے ریکارڈز کو کیسے یاد رکھے گا۔ شاہد آفریدی میں آپ کو یاد کرواتا ہوں۔ 2007ءکا ٹی 20 ورلڈکپ، پاکستان اور بھارت کا فائنل میچ، گوتم گمبھیر نے 54 گیندوں پر 75 رنز بنائے، اسی میچ میں شاہد آفریدی نے ایک گیند کھیلی اور آﺅٹ ہو گئے۔ 

اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ ہم نے ورلڈکپ جیتا، اور ہاں، جھوٹوں، باغیوں اور مواقعوں سے فائدہ اٹھانے والوں کیخلاف میرا رویہ ایسا ہی رہے گا۔“

Comments

Popular posts from this blog

کورونا وائرس ، مکہ المکرمہ سے پوری دنیا کے مسلمانوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری آ گئی

With weekend lockdowns and age-specific restrictions, Turkey takes a different coronavirus approach

جہانگیر ترین نے اضافی منافع کمانے کا الزام مسترد کردیا

جوان بیٹی قتل کرکے لاش جلادی

سندھ حکومت کی ایک ہفتے میں 50بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال قائم کرنے کی منظوری