1 / 7
Breaking News
2 / 7
Covid-19 Updates
3 / 7
Sports News
4 / 7
Social Media Updates
5 / 7
Technology News
6 / 7
Srories And Books
7 / 7
History Of World

مصری ٹک ٹاک سٹار لڑکی کو نازیبا ویڈیوز بنانے پر پکڑلیا گیا

قاہرہ(ریڈ_نیوز ) مصر میں ٹک ٹاک سٹار لڑکی کو نازیبا ویڈیوز بنانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس 20سالہ لڑکی کا نام حنین حوسم ہے۔ اس نے ٹک ٹاک پر کچھ ویڈیوز پوسٹ کیں جن میں وہ لڑکیوں کو پیسوں کے عوض ویڈیوز براڈکاسٹ کرنے کی ترغیب دے رہی ہوتی ہے اور اس حوالے سے ان کی حوصلہ افزائی کر رہی ہوتی ہے۔اس کی ان ویڈیوز کے سامنے آنے پر پولیس نے اسے حراست میں لے لیا۔ حنین ایک طالبہ ہے جس کے ٹک ٹاک پر 10لاکھ سے زائد فالوور ہیں۔ اسے حوالات میں رکھ کر تفتیش کی جا رہی ہے۔
حقوق نسواں کے مصری کارکن غدیر احمد کا کہنا ہے کہ حنین کے علاوہ معروف رقاصہ سما المصری کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے اور اسے 15روز کے لیے جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔ اس پر بھی سوشل میڈیا پر نازیبا تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرنے کا الزام ہے۔ واضح رہے کہ 2018ءمیں مصری حکومت نے ایک سائبر کرائم لاءبنایا تھا جس کے تحت مصری حکومت کو انٹرنیٹ کو مکمل سنسر کرنے اور لوگوں کی نگرانی کرنے کا اختیار مل گیا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

کورونا وائرس ، مکہ المکرمہ سے پوری دنیا کے مسلمانوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری آ گئی

With weekend lockdowns and age-specific restrictions, Turkey takes a different coronavirus approach

جہانگیر ترین نے اضافی منافع کمانے کا الزام مسترد کردیا

جوان بیٹی قتل کرکے لاش جلادی

سندھ حکومت کی ایک ہفتے میں 50بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال قائم کرنے کی منظوری