1 / 7
Breaking News
2 / 7
Covid-19 Updates
3 / 7
Sports News
4 / 7
Social Media Updates
5 / 7
Technology News
6 / 7
Srories And Books
7 / 7
History Of World

’ان شرائط کو کوئی نشے میں ہی قبول کرسکتا ہے

’ان شرائط کو کوئی نشے میں ہی قبول کرسکتا ہے‘ وہ ملک جس کے صدر نے چین کی جانب سے 10 ارب ڈالر کا قرضہ منسوخ کردیا



ڈوڈوما(ریڈ_نیوز) افریقی ملک تنزانیہ کے صدر جان میگوفولی نے چین سے لیا گیا 10ارب ڈالر قرض منسوخ کر دیا۔ آئی بی ٹائمز کے مطابق قرض کے اس معاہدے پر صدر جان کے پیشرو جکایا کیکویٹے نے دستخط کیے تھے مگر جان میگوفولی نے اقتدار میں آنے کے بعد اس معاہدے پر نظرثانی کی اور معاہدہ ختم کر دیا۔ صدر جان کا کہنا تھا کہ ”ایسی شرائط پر قرض کوئی شراب کے نشے میں دھت شخص ہی قبول کر سکتا ہے۔“
رپورٹ کے مطابق اس رقم سے چینی سرمایہ کاروں نے تنزانیہ کی بندرگاہ تعمیر کرنی تھی۔ اس کی شرائط یہ تھیں کہ قرض پر 30سال کی گارنٹی دی جائے گی اور 99سال تک بندرگاہ لیز پر چین کے پاس رہے گی۔اس معاہدے میں چینی سرمایہ کاروں کی طرف سے ایک شق یہ بھی شامل کی گئی تھی کہ اس عرصے میں اس منصوبے میں کوئی بھی سرمایہ کاری کرے گا، اس پر تنزانیہ کی حکومت کوئی اعتراض نہیں کرے گی۔اس قرض کو کئی افریقی تنظیموں اور مخالف سیاستدانوں کی طرف سے ’قاتل قرض‘ قرار دیا گیا اور اس پر تنقید کی گئی، جسے اب صدر جان میگوفولی نے منسوخ کر تے ہوئے دوبارہ مذاکرات کا عمل شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے چینی سرمایہ کاروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لیز کی 99سال کی مدت کو 33سال پر لائیں۔

Comments

Popular posts from this blog

کورونا وائرس ، مکہ المکرمہ سے پوری دنیا کے مسلمانوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری آ گئی

With weekend lockdowns and age-specific restrictions, Turkey takes a different coronavirus approach

جہانگیر ترین نے اضافی منافع کمانے کا الزام مسترد کردیا

جوان بیٹی قتل کرکے لاش جلادی

سندھ حکومت کی ایک ہفتے میں 50بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال قائم کرنے کی منظوری