1 / 7
Breaking News
2 / 7
Covid-19 Updates
3 / 7
Sports News
4 / 7
Social Media Updates
5 / 7
Technology News
6 / 7
Srories And Books
7 / 7
History Of World

جہانگیر ترین نے اضافی منافع کمانے کا الزام مسترد کردیا

جہانگیر ترین نے دو پاور پلانٹس پر 3ارب85کروڑ اضافی منافع کمانے کا الزام مسترد کردیا


اسلام آباد (ریڈنیوز)تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے اپنی کمپنی کے پاورپراجیکٹس سے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جہانگیرترین نے کہاکہ میری کمپنی کے پاورپراجیکٹس سے متعلق خبرسراسر غلط ہے، در حقیقت سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نے ہمارے 3 ارب 90 کروڑ روپے کی کٹوتی کردی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اس کٹوتی کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کررکھی ہے اور یہ کیس ہائی کورٹ میں زیرسماعت ہے۔
واضح رہے چینی کی بعد وزیراعظم عمران خان کو پیش کی گئی بجلی منافع جات رپورٹ میں بھی جہانگیر ترین گروپ کا ذکر ہے۔رپورٹ کے مطابق جہانگیرترین گروپ کے 2 پاور پلانٹس نے 3 ارب 85 کروڑ روپے اضافی منافع کمایا اور یہ منافع جہانگیر خان ترین کے جے ڈی ڈبلیوٹو اور تھری پاورپلانٹس نے کمایا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ کے یہ پاور پلانٹس گنے کی پھوک سے بجلی بناتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور خسرو بختیار کے بھائی مخدوم عمر شہر یار کی آر وآئی کے ملز کے پاور پلانٹ نے ایک ارب روپے اضافی کمائے اور ان کا پاور پلانٹ بھی گنے کی پھوک سے بجلی بناتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز شریف گروپ کی چنیوٹ ملز کے ساتھ پاور پلانٹ نے ایک ارب 33 کروڑ اضافی کمائے۔

Comments

Popular posts from this blog

کورونا وائرس ، مکہ المکرمہ سے پوری دنیا کے مسلمانوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری آ گئی

With weekend lockdowns and age-specific restrictions, Turkey takes a different coronavirus approach

جوان بیٹی قتل کرکے لاش جلادی

سندھ حکومت کی ایک ہفتے میں 50بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال قائم کرنے کی منظوری