1 / 7
Breaking News
2 / 7
Covid-19 Updates
3 / 7
Sports News
4 / 7
Social Media Updates
5 / 7
Technology News
6 / 7
Srories And Books
7 / 7
History Of World

جوان بیٹی قتل کرکے لاش جلادی

چندی گڑھ (ریڈ _نیوز) بھارتی ریاست پنجاب میں ماں نے بیٹوں کے ساتھ مل کر اپنی جواں سال بیٹی کو قتل کردیا، پولیس کے مطابق معاملہ غیرت کے نام پر قتل کا ہے۔ واقعہ ضلع ہشیار پور کے گاؤں سولی میں  پیش آیا۔
شنکر گڑھ پولیس سٹیشن کے انچارج اقبال سنگھ کے مطابق انہیں اطلاع ملی کہ سولی گاؤں کے شمشان گھاٹ میں صبح سویرے کسی کی آخری رسومات ادا کی جارہی ہیں، جب تک پولیس وہاں پہنچی اس وقت تک لاش کو جلایا جاچکا تھا۔ پولیس نے راکھ اور ہڈیاں جمع کرکے معاملے کی تفتیش شروع کردی۔
تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ 19 سالہ جسپریت کور 22 اپریل کو گھر سے گئی لیکن اگلے دن واپس آئی۔ اہلخانہ کو شک تھا کہ وہ بھجلاؤن گاؤں میں اپنے آشنا امن پریت نامی لڑکے سے ملنے گئی تھی۔ لڑکی کی ماں بلوندر کور نے اپنے شوہر ستدیو ، بیٹوں سوراج، گردیپ اور لالا کے ساتھ مل کر اپنی بیٹی کو 25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب نشہ آور دوا کھلائی اور سوتے ہوئے اس کو قتل کردیا۔

Comments

Popular posts from this blog

کورونا وائرس ، مکہ المکرمہ سے پوری دنیا کے مسلمانوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری آ گئی

With weekend lockdowns and age-specific restrictions, Turkey takes a different coronavirus approach

جہانگیر ترین نے اضافی منافع کمانے کا الزام مسترد کردیا

سندھ حکومت کی ایک ہفتے میں 50بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال قائم کرنے کی منظوری