1 / 7
Breaking News
2 / 7
Covid-19 Updates
3 / 7
Sports News
4 / 7
Social Media Updates
5 / 7
Technology News
6 / 7
Srories And Books
7 / 7
History Of World

ادھیڑ عمر خاتون نے جہاز خرید کر اس کے اندر کیا بنا دیا؟ دیکھ کر آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں



نیویارک(ریڈ_نیوز )امریکہ میں ایک ادھیڑ عمر خاتون نے ناکارہ ہوائی جہاز خرید کر اس کے اندر ایسی چیز بنا ڈالی کہ دیکھ کر آنکھیں حیرت سے کھلی کی کھلی رہ جائیں۔ دی مرر کے مطابق جو این اوسرے نامی یہ خاتون قبل ازیں ایک ’موبائل ہوم‘ میں رہتی تھی جو برف کے طوفان میں تباہ ہو گیا۔ جواین کا بوب فیرو نامی بہنوئی ایوی ایشن میں کام کرتا تھا۔ اس نے جواین کو مشورہ دیا کہ وہ ایک ناکارہ جہاز خرید کر اس میں گھر بنا لے۔ جواین کو یہ مشورہ اچھا لگا چنانچہ اس نے 2ہزار ڈالر (تقریباً 3لاکھ 22ہزار روپے) میں ایک بوئنگ 727طیارہ خرید لیا۔ یہ طیارہ مئی 1968سے ستمبر 1993ءتک آپریشنل رہا اور پھر اسے گراﺅنڈ کر دیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق جواین کا امریکی ریاست میسسپی کے شہر بینوئٹ میں جھیل کنارے ایک پلاٹ تھا۔ 
اس نے جہاز خرید کر اس پلاٹ میں لیجا کھڑا کیا اور اس پر مزید 30ہزار ڈالر (تقریباً 48لاکھ 34ہزار روپے) خرچ کیے اور اس کی تزئین و آرائش کرکے اس میں تین بیڈ رومز کا عالیشان گھر بنا لیا۔ پلاٹ میں جہاز اس پوزیشن میں کھڑا ہے کہ اس کی ناک جھیل کے اوپر ہے اور باقی حصہ پلاٹ پر۔ جواین نے اپنے اس انوکھے گھر کا نام امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے ایک کروڑ 60ڈالر مالیت کے طیارے کے نام پر ’لٹل ٹرمپ‘ رکھ رکھا ہے۔ اس گھر میں تین بیڈ رومز ہیں۔ جہاز کے کاک پٹ میں باتھ اور ہاٹ ٹب لگائے گئے ہیں۔جہاز میں ایئرکنڈیشن، ہیٹر، بجلی اور پانی وغیرہ کا انتظام کیا گیا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

کورونا وائرس ، مکہ المکرمہ سے پوری دنیا کے مسلمانوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری آ گئی

With weekend lockdowns and age-specific restrictions, Turkey takes a different coronavirus approach

جہانگیر ترین نے اضافی منافع کمانے کا الزام مسترد کردیا

جوان بیٹی قتل کرکے لاش جلادی

سندھ حکومت کی ایک ہفتے میں 50بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال قائم کرنے کی منظوری