1 / 7
Breaking News
2 / 7
Covid-19 Updates
3 / 7
Sports News
4 / 7
Social Media Updates
5 / 7
Technology News
6 / 7
Srories And Books
7 / 7
History Of World

وزیراعظم مزید ٹیسٹس کیلئے ہسپتال میں داخل



وزیراعظم مزید ٹیسٹس کیلئے ہسپتال میں داخل



لندن ( اردو ٹائمز ) 10 ڈائوننگ سٹریٹ نے کہا ہے کہ بر طا نو ی وزیراعظم بورس جانسن کو کورونا ٹیسٹ مثبت ثابت ہونے کے10دن بعد مزید ٹیسٹس کیلئے ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔ انہیں ٹمپریچر سمیت علامات برقراررہنے کی وجہ سے گزشتہ شام لندن ہسپتال لے جایا گیا تھا ۔ کہا جاتا ہے کہ ان کے ڈاکٹر کی ایڈوائس پر احتیاطی اقدام کے طور پر ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ وہ بدستور حکومت کے انچارج رہیں گے، لیکن فارن سیکرٹریکرونا وائرس اجلاس کو چیئر کریں گے۔ 55 سالہ بورس جانسن نے رات ہسپتال میں گزاری اور ان کے معمول کے ٹیسٹس کی سیریز ہوگی۔ ایک بیان میں ڈائوننگ سٹریٹ ترجمان نے کہاکہ ڈاکٹر کی ایڈوائس پر وزیراعظم کو ٹیسٹس کیلئے ہسپتال میں داخل کروایا گیا۔ ترجمان نے کہاکہ وزیراعظم گراں قدر کام پر این ایچ ایس کے تمام سٹاف کا شکریہ ادا کیا اور زور دیا کہ عوام حکومت کی ایڈوائس کے مطابق گھروں میں رہیں اور این ایچ ایس اور زندگیوں کا تحفظ کریں۔









Comments

Popular posts from this blog

کورونا وائرس ، مکہ المکرمہ سے پوری دنیا کے مسلمانوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری آ گئی

With weekend lockdowns and age-specific restrictions, Turkey takes a different coronavirus approach

جہانگیر ترین نے اضافی منافع کمانے کا الزام مسترد کردیا

جوان بیٹی قتل کرکے لاش جلادی

سندھ حکومت کی ایک ہفتے میں 50بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال قائم کرنے کی منظوری