1 / 7
Breaking News
2 / 7
Covid-19 Updates
3 / 7
Sports News
4 / 7
Social Media Updates
5 / 7
Technology News
6 / 7
Srories And Books
7 / 7
History Of World

فیس بک بھی میدان میں آگئی،

لاک ڈاون کی مخالفت کرنے والوں کے خلاف فیس بک بھی میدان میں آگئی، بڑا اعلان کردیا


واشنگٹن(ریڈ _نیوز)دنیا بھرمیں کورونا وائرس کی وجہ سے کیے گئے لاک ڈاون کی حمایت اور مخالفت کا سلسلہ جاری ہے، امریکا میں اسلحے کے حامیوں سمیت کئی شعبہ ہائے زندگی کے لوگ لاک ڈاون ختم کرنے کیلئے مظاہرے کررہے ہیں تاہم ایسے وقت میں فیس بک نے لاک ڈاون کی حمایت کااعلان کیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ نے کہا ہے کہ وہ فیس بک پر پوسٹ کی جانے والی ایسی تمام پوسٹس اور مواد کو ڈیلیٹ کردے گی جس مٰیں لاک ڈاون کی مخالفت کی جائے گی۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ ایسے تمام پیجز، پوسٹس اور تقریبات کو پلیٹ فارم سے ہٹا دیا جائے گا جن میں لاک ڈاؤن ختم کرنے اور اس کے خلاف مظاہروں میں شرکت کا کہا جائے گا۔
کمپنی کے مطابق اس نے پہلے ہی امریکی ریاست کیلیفورنیا، نیو جرسی اور نیبراسکا میں ایسی تقریبات کی  تشہیر اور پیجز کو ہٹایا ہے جن میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کے متعلق بات کی گئی تھی۔کورونا وائرس کے حوالے سے جعلی خبروں اور غلط معلومات کے خلاف مہم کے لیے بھی فیس بک کی جانب سے ایک نیا ٹول متعارف کرایا گیا ہے۔صارف اس وائرس یا اس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کے حوالے سے کسی غلط معلومات یا جعلی خبر کو لائیک یا کمنٹ کرے گا تو اسے خبردار کیا جائے گا۔  اگر وہ گزشتہ دنوں بھی ایسا کرچکا ہے تو مواد کو ڈیلیٹ کرنے کے ساتھ اس پر کمنٹس، لائیک یا ری ایکشن کرنے والے افراد کو الرٹ کیا جائے گا۔فیس بک کی جانب سے ویکسین سے متعلق مواد کو سرچ کرنے والے صارفین پر بھی زور دیا جارہا ہے کہ وہ قابل اعتبار ذرائع جیسے عالمی ادارہ صحت یا دیگر پر جایں۔

Comments

Popular posts from this blog

Ramadan Pakistan: Sehri Time Lahore, Iftar Time Lahore, Ramadan Calendar 2020

Ramadan Pakistan: Sehri Time Hyderabad, Iftar Time Hyderabad, Ramadan Calendar 2020

Ramadan Pakistan: Sehri Time Islamabad, Iftar Time Islamabad, Ramadan Calendar 2020

Ramadan Pakistan: Sehri Time Peshawar, Iftar Time Peshawar, Ramadan Calendar 2020

پاکستان میں کورونا وائرس انتہائی تیزی سے پھیلنے لگا ، ایک دن میں اب تک کا سب سے بڑا اضافہ