1 / 7
Breaking News
2 / 7
Covid-19 Updates
3 / 7
Sports News
4 / 7
Social Media Updates
5 / 7
Technology News
6 / 7
Srories And Books
7 / 7
History Of World

ارجنٹائن کے معروف فٹ بالر کا کورونا ٹیسٹ چوتھی مرتبہ بھی مثبت آ گیا


بیونس آئرس (ریڈ _نیوز ) ارجنٹائن کے مشہور فٹ بالر پاﺅلو دیبالا کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ ایک مرتبہ پھر مثبت آ گئی ہے جو گزشتہ 6 ہفتوں سے اس وائرس کا شکار ہیں اور مجموعی طور پر یہ چوتھی مرتبہ ان کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اٹلی کے مشہور کلب یوونٹس کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑی اور ان کی دوست اوریانا گزشتہ 6 ہفتوں سے کروناوائرس کا شکار ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاؤلو نے مہلک وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد مرحلہ وار چار مرتبہ کرونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت ہی آیا تاہم ان کی صحت بحال ہو رہی ہے اور وباءکی علامات بھی آہستہ آہستہ ختم ہورہی ہیں۔

پاﺅلو دیبالا نے اپنی صحت سے متعلق جاری تازہ بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد سانس لینے میں دشواری پیش آ رہی تھی لیکن اب صحت یاب ہوں لیکن وائرس اب بھی جسم میں موجود ہے جو ممکنہ طور پر جلد ختم ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ پاؤلو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کا انکشاف کیا تھا اور اس طرح وہ یوونٹس کلب کے تیسرے کھلاڑی ہیں جو وائرس کا شکار ہوئے۔ قبل ازیں ان ہی کی ٹیم کے دفاعی کھلاڑی ڈیئل روگانی اور ورلڈ کپ جیتنے والی فرانس کی ٹیم کے رکن لیس میٹوڈی کے بھی کرونا کے ٹیسٹ مثبت آ چکے ہیں اور یہ تمام کھلاڑی قرنطینہ میں موجود ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

Ramadan Pakistan: Sehri Time Lahore, Iftar Time Lahore, Ramadan Calendar 2020

Ramadan Pakistan: Sehri Time Hyderabad, Iftar Time Hyderabad, Ramadan Calendar 2020

Ramadan Pakistan: Sehri Time Islamabad, Iftar Time Islamabad, Ramadan Calendar 2020

Ramadan Pakistan: Sehri Time Peshawar, Iftar Time Peshawar, Ramadan Calendar 2020

پاکستان میں کورونا وائرس انتہائی تیزی سے پھیلنے لگا ، ایک دن میں اب تک کا سب سے بڑا اضافہ