اسلام آباد (ریڈ_نیوز ) پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 22 ہزار 49 ہوگئی ہے، اس وبا کی وجہ سے اب تک پاکستان میں 514 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے 548 کیسز سامنے آئے ہیں جس کی وجہ سے کیسز کی مجموعی تعداد 22 ہزار 49 ہوگئی ہے۔ ایک دن کے دوران پاکستان میں کورونا کے سبب 28 افراد جان کی بازی ہارے ہیں جس کی وجہ سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 514 ہوگئی ہے۔ پاکستان میں 5 ہزار 801 افراد اب تک کورونا کی وبا سے صحتیاب ہوچکے ہیں ۔ ایک دن کے دوران پاکستان بھر میں 9 ہزار 857 لوگوں کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں اب تک ہونے والے ٹیسٹوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 22 ہزار 404 ہوگئی ہے۔
صوبوں کی صورتحال
پاکستان میں ایک بار پھر صوبہ سندھ کورونا کے سب سے زیادہ مثبت کیسز کے ساتھ پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ سندھ میں اب تک 8 ہزار 189 لوگوں میں کورونا کی تشخیص ہوچکی ہے جبکہ پنجاب کورونا کے مثبت کیسز کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر ہے ۔پنجاب میں اب تک 8 ہزار 133 لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں کورونا کے 3 ہزار 499 ، بلوچستان میں ایک ہزار 321 ، اسلام آباد میں 464، گلگت بلتستان میں 372 اور آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 71 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
عالمی صورتحال
کورونا کی وبا اب تک دنیا کے ہر کونے تک پھیل چکی ہے ، کوئی ملک ایسا نہیں جو اس وبا سے محفوظ رہا ہو۔ دنیا بھر میں اب تک کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 36 لاکھ 94 ہزار 87 ہوچکی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 55 ہزار 597 ہوچکی ہے۔ اب تک دنیا بھر میں 12 لاکھ 24 ہزار 135 افراد کورونا کی وبا سے جان چھڑانے میں کامیاب رہے ہیں۔
سب سے متاثرہ ممالک
دنیا میں کورونا کی وبا سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ ہوا ہے جہاں 12 لاکھ 24 ہزار 570 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ سپین میں 2 لاکھ 50 ہزار 561 ، اٹلی میں 2 لاکھ 13 ہزار 13 ، برطانیہ میں ایک لاکھ 94 ہزار 990 ، فرانس میں ایک لاکھ 69 ہزار 462 ، جرمنی میں ایک لاکھ 66 ہزار 490 ، روس میں ایک لاکھ 55 ہزار 370 ، ترکی میں ایک لاکھ 29 ہزار 491 ، برازیل میں ایک لاکھ 8 ہزار 620 اور ایران میں 99 ہزار 970 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
سب سے زیادہ ہلاکتیں
کورونا کی وجہ سے سب سے زیادہ ہلاکتیں بھی امریکہ میں ہوئی ہیں جہاں اس وبا کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 71 ہزار 148 تک پہنچ گئی ہے۔ برطانیہ میں 29 ہزار 427 ، اٹلی میں کورونا کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 315،سپین میں 25 ہزار 613 ، فرانس میں 25 ہزار 201 افراد کورونا کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔
Comments
Post a Comment