1 / 7
Breaking News
2 / 7
Covid-19 Updates
3 / 7
Sports News
4 / 7
Social Media Updates
5 / 7
Technology News
6 / 7
Srories And Books
7 / 7
History Of World

کورونا وائرس سیاہ فام لوگوں، پاکستانیوں اور بنگالیوں کیلئے زیادہ خطرناک ہے، نئی تحقیق میں پریشان کن انکشاف

لندن (ریڈ_نیوز ) برطانیہ کے ادارہ برائے قومی اعداد و شمار نے متنبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس سیاہ فام ، پاکستانی اور بنگلہ دیشی نسل سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے زیادہ خطرناک ہے۔ ان لوگوں کے سفید فام افراد کی نسبت کورونا سے ہلاک ہونے کے زیادہ امکانات ہیں۔
برطانوی ادارہ برائے قومی اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کے مختلف نسلوں پر مختلف قسم کے اثرات ہیں۔ سفید فام اور سیاہ فام افراد کا موازنہ کیا جائے تو سیاہ فام لوگوں میں ہلاکتوں کا تناسب کہیں زیادہ ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے برصغیر یعنی پاکستان، بنگلہ دیش اور بھارت سے تعلق رکھنے والی نسل میں بھی ہلاکتوں کا تناسب زیادہ ہے، اس کے علاوہ مخلوط نسل کے لوگوں میں بھی ہلاکتوں کا تناسب زیادہ ہے۔  برصغیر کی نسل سے تعلق رکھنے والے مردوں میں کورونا کی وجہ سے مرنے کا خطرہ سفید فام افراد کی نسبت 1 اعشاریہ 8 گنا زیادہ ہے۔ سیاہ فام مردوں میں کورونا سے ہلاک ہونے کا امکان 4 اعشاریہ 2 گنا اور سیاہ فام عورتوں میں سفید فام افراد کی نسبت یہ خطرہ 4 اعشاریہ 3 گنا زیادہ ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

کورونا وائرس ، مکہ المکرمہ سے پوری دنیا کے مسلمانوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری آ گئی

With weekend lockdowns and age-specific restrictions, Turkey takes a different coronavirus approach

جہانگیر ترین نے اضافی منافع کمانے کا الزام مسترد کردیا

جوان بیٹی قتل کرکے لاش جلادی

سندھ حکومت کی ایک ہفتے میں 50بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال قائم کرنے کی منظوری