1 / 7
Breaking News
2 / 7
Covid-19 Updates
3 / 7
Sports News
4 / 7
Social Media Updates
5 / 7
Technology News
6 / 7
Srories And Books
7 / 7
History Of World

کورونا وائرس کی وجہ سے کاروبار تباہ، لیکن وہ کون سے کام ہیں جن کا منافع پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گیا؟ آپ بھی جانئے

نیویارک(ریڈ_نیوز) کورونا وائرس کی وجہ سے اکثر کاروبار تباہ ہو چکے ہیں لیکن کچھ ایسے کاروبار بھی ہیں جن کا منافع کورونا وائرس کی وجہ سے کئی گنا بڑھ گیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ان کاروباروں میں پالتو جانوروں کی آن لائن کمپنیاں، ڈیٹنگ ویب سائٹ، ویڈیو سٹریمنگ سروسز، فوڈ ڈلیوری سروسز اور آٹا بنانے والی ملیں و دیگر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ فیس ماسک اور کورونا وائرس سے متعلق دیگر سامان بنانے والی کمپنیوں کے منافع میں بھی کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے۔
فیس ماسک بنانے والی کمپنی کے عہدیدار اینڈریو کیسلر کا کہنا تھا کہ ”کورونا وائرس جہاں کئی لوگوں کے لیے بدقسمتی ثابت ہو رہا ہے وہیں کچھ لوگوں کے لیے، میں کہہ سکتا ہوں کہ ایک نعمت بن کر آیا ہے۔ کورونا وائرس سے پہلے ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ ہمارے فیس ماسک اتنی بڑی تعداد میں فروخت ہوں گے۔ اب ہم اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ ماسک بنا رہے ہیں او ر وہ ہاتھوں ہاتھ فروخت ہو رہے ہیں اورہمارے منافع میں کئی سو گنا اضافہ ہو چکا ہے۔“

Comments

Popular posts from this blog

Ramadan Pakistan: Sehri Time Lahore, Iftar Time Lahore, Ramadan Calendar 2020

Ramadan Pakistan: Sehri Time Hyderabad, Iftar Time Hyderabad, Ramadan Calendar 2020

Ramadan Pakistan: Sehri Time Islamabad, Iftar Time Islamabad, Ramadan Calendar 2020

Ramadan Pakistan: Sehri Time Peshawar, Iftar Time Peshawar, Ramadan Calendar 2020

پاکستان میں کورونا وائرس انتہائی تیزی سے پھیلنے لگا ، ایک دن میں اب تک کا سب سے بڑا اضافہ