1 / 7
Breaking News
2 / 7
Covid-19 Updates
3 / 7
Sports News
4 / 7
Social Media Updates
5 / 7
Technology News
6 / 7
Srories And Books
7 / 7
History Of World

امریکہ میں منظور کی گئی کورونا وائرس کی دوا کی تیاری کیئے پاکستانی کمپنیوں سے رابطہ

واشنگٹن(ریڈ_نیوز )کورونا وائرس کے علاج کیلئے اب تک بہتر سمجھی گئی دوا کی تیاری کیلئے امریکی کمپنی نے پاکستانی کمپنیوں سے بات چیت شروع کردی ہے۔ امریکی کمپنی کے مطابق وہ ریمیڈیسیور کی تیار کیلئے پاکستان اور بھارت کی کمپنیوں سے بات چیت کررہی ہے۔

واضح رہے کہ ریمڈیسیور ایک تجرباتی اینٹی وائرل دوا ہے جسے کورونا وائرس کے مریضوں پر استعمال کیا جارہا جبکہ حال ہی میں امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے اس کی منظوری دی تھی۔

ڈان نیوز نےبرطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کے حوالے سے بتایا ہے کہ  گزشتہ ماہ گیلیڈ نے کہا تھا کہ اس دوا کے کووڈ 19 کے مریضوں پر بہتر نتائج ملے تھے اور فراہم کیے گئے اعداد و شمار سے یہ معلوم ہوا کہ انفیکشن کے دوران جلد اس کو دینے سے مزید بہتر نتائج آسکتے ہیں۔ڈان نیوز کے مطابق  گیلیڈ کی ویب سائٹ پر بتایا گیا ہے کہ وہ ریمیڈیسیور تیار کرنے کیلئے پاکستان اور بھارت کی متعدد عمومی دواساز کمپنیوں کے ساتھ طویل مدتی رضاکارانہ لائسنز کے حوالے سے رابطے میں ہے اور اس ضمن میں ان کمپنیوں کو مناسب ٹیکنالوجی فراہم کرنے کا بھی کہا گیاہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ریمیڈیسور کو پوری دنیا کی حکومتوں اور مریضوں کے لیے قابل رسائی اور قابل خرید  بنانا ہے اور اس کا ارادہ ہے کہ یورپ، ایشیا اور دیگر ترقی پذیر دنیا کے لیے کم از کم 2022 تک پیداوار جاری رکھے۔

Comments

Popular posts from this blog

کورونا وائرس ، مکہ المکرمہ سے پوری دنیا کے مسلمانوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری آ گئی

With weekend lockdowns and age-specific restrictions, Turkey takes a different coronavirus approach

جہانگیر ترین نے اضافی منافع کمانے کا الزام مسترد کردیا

جوان بیٹی قتل کرکے لاش جلادی

سندھ حکومت کی ایک ہفتے میں 50بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال قائم کرنے کی منظوری