1 / 7
Breaking News
2 / 7
Covid-19 Updates
3 / 7
Sports News
4 / 7
Social Media Updates
5 / 7
Technology News
6 / 7
Srories And Books
7 / 7
History Of World

افطاری کے دوران شربت زیادہ میٹھا بنانے پر بھائی نے فائرنگ کرکے اپنی سگی بہن اور بھائی کو قتل کردیا

پشاور (ریڈ_نیوز  )نواحی علاقہ متھرا میں افطاری کے دوران شربت زیادہ میٹھا بنانے پر بھائی نے فائرنگ کرکے اپنی سگی بہن اور بھائی کو قتل کردیا۔ ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس کے مطابق متھرا کے محلہ صادق آباد میں گزشتہ روز افطاری کے دوران شربت میں چینی کی مقدار زیادہ ہونے پر محمد اسحاق نامی شخص کی اپنی بہن کے ساتھ تکرار ہوئی جس پر اس نے طیش میں آکر اپنی بہن اور بھائی حسین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہوگئے۔دونوں کو محلے کے لوگوں نے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا جہاں دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی رورل کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ عنقریب ملزم گرفتار ہوگا۔

Comments

Popular posts from this blog

کورونا وائرس ، مکہ المکرمہ سے پوری دنیا کے مسلمانوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری آ گئی

With weekend lockdowns and age-specific restrictions, Turkey takes a different coronavirus approach

جہانگیر ترین نے اضافی منافع کمانے کا الزام مسترد کردیا

جوان بیٹی قتل کرکے لاش جلادی

سندھ حکومت کی ایک ہفتے میں 50بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال قائم کرنے کی منظوری