1 / 7
Breaking News
2 / 7
Covid-19 Updates
3 / 7
Sports News
4 / 7
Social Media Updates
5 / 7
Technology News
6 / 7
Srories And Books
7 / 7
History Of World

نوجوان لڑکا جیتی جاگتی ڈائن بن گیا


لندن(ریڈ_نیوز ) انسانوں کا خون پینے والی ڈائنوں کے متعلق آپ نے افسانوں اور فلموں میں دیکھ سن رکھا ہو گالیکن برطانیہ میں ایک نوجوان لڑکا جیتی جاگتی ڈائن بن گیا اور ابدی زندگی پانے کی غرض سے ایسی حرکت کر ڈالی کہ سن کر ہی آدمی دہل جائے۔ میل آن لائن کے مطابق اس 17سالہ درندے کا نام میتھیو ہارڈمین ہے جس نے ایک 90سالہ خاتون کو قتل کر کے اس کا خون پی لیا اور جسم سے دل نکال کر ساتھ لے گیا۔
میتھیو نے یہ واردات برطانوی شہر اینگلیسے میں کی جہاں وہ عمررسیدہ خاتون میبل لیزہن کے بنگلے میں گھسا اور خنجر کے وار کرکے اسے موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔ اس نے لیزہن پر خنجر کے 22وار کیے۔ پولیس کی تفتیش میں اس نے بتایا کہ وہ ہمیشہ زندہ رہنا چاہتا تھا، اسی خواہش کی تکمیل کے لیے اس نے لیزہن کو قتل کیا اور اس کا خون پیا۔پولیس کے مطابق میتھیو پہلے بھی لوگوں کا خون پیتا تھا اور اپنا خون پلاتا تھا۔ ایک بار اس نے ایک جرمن طالب علم کو گردن میں دانت گاڑ کے اپنا خون پینے کو کہا اور انکار پر اس پر قاتلانہ حملہ کر دیا تھا۔ میتھیو کی اس سفاکیت پر ایک ڈاکومنٹری بنائی گئی ہے جو چینل فائیو پر نشر کی جائے گی۔

Comments

Popular posts from this blog

کورونا وائرس ، مکہ المکرمہ سے پوری دنیا کے مسلمانوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری آ گئی

With weekend lockdowns and age-specific restrictions, Turkey takes a different coronavirus approach

جہانگیر ترین نے اضافی منافع کمانے کا الزام مسترد کردیا

جوان بیٹی قتل کرکے لاش جلادی

سندھ حکومت کی ایک ہفتے میں 50بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال قائم کرنے کی منظوری