1 / 7
Breaking News
2 / 7
Covid-19 Updates
3 / 7
Sports News
4 / 7
Social Media Updates
5 / 7
Technology News
6 / 7
Srories And Books
7 / 7
History Of World

موٹے لوگوں کو کورونا وائرس سے زیادہ خطرہ کیوں ہے؟ سائنسدانوں نے اصل و جہ بتادی

لندن(ریڈ_نیوز ) کورونا وائرس پھیلنے کے بعد سے سائنسدان اس وباءکے متعلق موٹاپے کے شکار افراد کو متنبہ کرتے آ رہے ہیں کہ موٹاپے کے شکار افراد کی اس وائرس سے موت ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ اب کورونا وائرس کے مریضوں کے متعلق برطانوی اعدادوشمار میں اس حوالے سے ایسا انکشاف سامنے آ گیا ہے کہ فربہ لوگ سن کر ہی پریشان ہو جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس کے متاثرہ اوراموات کے اعدادوشمار کے تجزئیے میں ثابت ہوا ہے کہ جو لوگ موٹاپے کا شکار ہوں ان کی کورونا وائرس سے موت ہونے کا خطرہ 40فیصد زیادہ ہوتا ہے۔برطانوی ہسپتالوں میں جو لوگ کورونا وائرس کی وجہ سے انتہائی نگہداشت وارڈز میں پہنچے ان میں اکثریت موٹاپے کے شکار لوگوں کی تھی۔
نیشنل ہیلتھ سروسز کے ماہرین کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ جتنے لوگوں کی حالت تشویشناک ہوئی اور انہیں انتہائی نگہداشت وارڈز میں رکھنا پڑا ان میں حیران کن طور پر تین چوتھائی لوگ موٹاپے کا شکار تھے اور ان میں موت کی شرح بھی دوسروں کی نسبت 40فیصد زیادہ تھی۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”اگرچہ تاحال اس کی وجہ معلوم نہیں کہ موٹاپے کے شکار افراد کی کورونا وائرس سے حالت کیوں زیادہ تشویشناک ہوتی ہے اور ان کی موت کا امکان کیوں زیادہ ہوتا ہے تاہم اس کی ایک ممکنہ وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ موٹاپا ان کے مدافعتی نظام کو متاثر کرتا ہے اوراس کے لیے وائرس سے لڑنا مزیدمشکل کر دیتا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

کورونا وائرس ، مکہ المکرمہ سے پوری دنیا کے مسلمانوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری آ گئی

With weekend lockdowns and age-specific restrictions, Turkey takes a different coronavirus approach

جہانگیر ترین نے اضافی منافع کمانے کا الزام مسترد کردیا

جوان بیٹی قتل کرکے لاش جلادی

سندھ حکومت کی ایک ہفتے میں 50بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال قائم کرنے کی منظوری