1 / 7
Breaking News
2 / 7
Covid-19 Updates
3 / 7
Sports News
4 / 7
Social Media Updates
5 / 7
Technology News
6 / 7
Srories And Books
7 / 7
History Of World

نرس نے کورونا وائرس کے مریض کا بٹوا چُرا کر خرچے کر ڈالے

نیویارک(ریڈ_نیوز ) نیویارک میں ایک نرس نے کورونا وائرس کے مریض کا کریڈٹ کارڈ چوری کرکے اس سے شاپنگ کر ڈالی۔ میل آن لائن کے مطابق اس 43سالہ نرس کا نام ڈینیئلی کونٹی بتایا گیا ہے جس نے سٹیٹن آئی لینڈ یونیورسٹی ہسپتال نارتھ میں انتہائی تشویشناک حالت میں موجود وینٹی لیٹر پر موجود 70سالہ انتھونی کیٹاپینو نامی مریض کا کریڈٹ کارڈ چوری کیا اور اس سے گیس اور کچن کا سامان خرید لیا۔

رپورٹ کے مطابق کونٹی نے انتھونی کے کریڈٹ کارڈ سے کل 60ڈالر کی شاپنگ کی۔ بتایا گیا ہے کہ اسی روز انتھونی کو وینٹی لیٹر پر ڈالا گیا تھا جس روز کونٹی نے اس کا کارڈ چوری کیا۔ اس کے تین دن بعد انتھونی کی موت واقع ہو گئی۔ انتھونی کی بیٹی نے بعد ازاں کریڈٹ کارڈ سے ہونے والی خریداری کا نوٹس لیا کہ اس کا والد تو وینٹی لیٹر پر تھا، پھر یہ خریداری کس نے کی۔ اس پر انتھونی کی بیٹی نے پولیس کو رپورٹ کر دی اور پولیس کی تحقیقات میں کونٹی کی چوری کا پردہ چاک ہو گیا۔ پولیس نے کونٹی کو گرفتار کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کونٹی 2007ءاس ہسپتال میں ملازمت کر رہی تھی جہاں سے اسے اب نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

کورونا وائرس ، مکہ المکرمہ سے پوری دنیا کے مسلمانوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری آ گئی

With weekend lockdowns and age-specific restrictions, Turkey takes a different coronavirus approach

جہانگیر ترین نے اضافی منافع کمانے کا الزام مسترد کردیا

جوان بیٹی قتل کرکے لاش جلادی

سندھ حکومت کی ایک ہفتے میں 50بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال قائم کرنے کی منظوری