1 / 7
Breaking News
2 / 7
Covid-19 Updates
3 / 7
Sports News
4 / 7
Social Media Updates
5 / 7
Technology News
6 / 7
Srories And Books
7 / 7
History Of World

کورونا فنڈ کے پیسوں کا جھانسہ دے کر بیوہ خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم پکڑا گیا

راولپنڈی (ریڈ_نیوز ) گوجر خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے  بیوہ خاتون کو کورونا فنڈ سے امداد کا جھانسہ دیکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ایک اور ملزم عرفان نذیر کو گرفتار کرلیا۔

متاثرہ خاتون کے مطابق  ملزمان گجرات سے کورونا فنڈ کی امداد کا جھانسہ دیکر اسے گوجر خان لے کر آئے اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے  متاثرہ خاتون کی درخواست پر زیادتی کا مقدمہ درج  کرکے ملزم صہیب پرویز کو گرفتار کرکے چالان کردیا تھا۔
ایس ایچ او گوجر خان کے مطابق گرفتار ملزم عرفان نذیر کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا تاکہ عدالت سے کڑی سزا دلوائی جاسکے۔ایس پی صدر ضیاء الدین کا کہنا ہے کہ سنگین جرائم میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانا پولیس کی اولین ترجیح ہے، خواتین اور بچوں پر کسی بھی قسم کی زیادتی یا تشدد ناقابل برداشت ہے۔ کامیاب کارروائی پر سی پی او محمد احسن یونس کی طرف سے ایس پی صدر اور گوجر خان پولیس کو شاباش دی گئی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

Ramadan Pakistan: Sehri Time Lahore, Iftar Time Lahore, Ramadan Calendar 2020

Ramadan Pakistan: Sehri Time Hyderabad, Iftar Time Hyderabad, Ramadan Calendar 2020

Ramadan Pakistan: Sehri Time Islamabad, Iftar Time Islamabad, Ramadan Calendar 2020

Ramadan Pakistan: Sehri Time Peshawar, Iftar Time Peshawar, Ramadan Calendar 2020

پاکستان میں کورونا وائرس انتہائی تیزی سے پھیلنے لگا ، ایک دن میں اب تک کا سب سے بڑا اضافہ