1 / 7
Breaking News
2 / 7
Covid-19 Updates
3 / 7
Sports News
4 / 7
Social Media Updates
5 / 7
Technology News
6 / 7
Srories And Books
7 / 7
History Of World

احساس پروگرام کی رقوم کی تقسیم، ڈاکٹر ثانیہ نشتر برقع پہن کر سنٹر پہنچ گئیں، خواتین کی لائن میں لگ کر کیا دیکھا؟

اسلام آباد (ریڈ_نیوز ) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر احساس پروگرام کے پیسوں کی تقسیم کا جائزہ لینے کیلئے برقع پہن کر احساس سنٹر پہنچ گئیں۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کیٹگری تھری میں رقوم کی تقسیم کا جائزہ لینے کیلئے بری امام کے احساس سنٹر پہنچ گئیں۔ انہوں نے مستحق خواتین کی لائن میں لگ کر تمام معاملات کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے بائیو میٹرک نظام، رقوم کی تقسیم اور عملے کے رویے کا ایک عام خاتون کی طرح جائزہ لیا۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ جب تک آپ خود اچانک دوروں کے ذریعے زمینی حقائق نہیں دیکھتے تب تک چیزیں بہتر نہیں ہوسکتیں۔ اگر آپ بتا کر جاتے ہیں تو سب چیزیں ٹھیک ہوتی ہیں لیکن سرپرائز وزٹ سے اصل حقائق سامنے آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے مزدور طبقہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔احساس پروگرام کے تحت 72 لاکھ خاندانوں کو کیٹگری ون اور ٹو کے تحت امداد فراہم کی جاچکی ہے، اب کیٹگری تھری شروع ہوئی ہے۔ 144 ارب روپے کے احساس پروگرام  سے   ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کی مدد کی جائے گی۔

Comments

  1. Sir men Girb hon men Mazdori krta hon Mere 4 bchen hn Lackdown ki Wjh se ghr betha hon Or Ghr ke Khrche k lye Pese nh hen Kya kron Preshan hon Pllzz mere mdd kren ghr me Rashn nh he Preshan hn Kam krne nh dete police Wale Kya kron Ghr betha hon pllz Mere Madd kren Mera mob Numbr 03473655346 he Shukriya

    ReplyDelete

Post a Comment

Popular posts from this blog

دفنائی جانے والی خاتون اپنی قبر سے خود ہی باہر نکل آئی

دنیا کے امیر ترین لوگ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے اس جگہ چلے گئے جو انہوں نے دنیا کے خاتمے سے بچنے کے لیے بنا رکھی تھی

’فالودہ‘ کھلاڑی مت بن جانا“

کیا کورونا وائرس سگریٹ پینے والوں کو نشانہ نہیں بناتا؟ شہری کے دعوے کے بعد اب حیران کن اعدادوشمار سامنے آگئے