1 / 7
Breaking News
2 / 7
Covid-19 Updates
3 / 7
Sports News
4 / 7
Social Media Updates
5 / 7
Technology News
6 / 7
Srories And Books
7 / 7
History Of World
کورونا وائرس کی وبا اور وزیر اعظم عمران خان کی چندہ مہم
- Get link
- Other Apps
کورونا وائرس کی وبا اور وزیر اعظم عمران خان کی چندہ مہم ،معروف اینکر پرسن پارس جہانزیب نے پہلے روزے کی سحری سے قبل مسلمانوں کو جھنجھوڑ دیا
کراچی(ریڈ_نیوز)معروف اینکر پرسن اور تجزیہ کار پارس جہانزیب نے مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ خیر خیر و برکت کا نزول شروع ہو چکا ،رمضان کا ماہ مبارک آ گیا تو کیوں نا وزیر اعظم کی طرح چندہ مہم کی جگہ ہم اللہ کو منانے کی مہم شروع کریں، اللہ رب العزت تو سننے کے لئے تیار ہے،کیا ہم خود بدلنے کو تیار ہیں؟۔
تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پراپنےویڈیو پیغام میں پارس جہانزیب کا کہناتھا کہ میری طرف سے تمام مسلمانوں کو ماہ رمضان کی بہت زیادہ مبارک ہو ،دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس مبارک مہینے کی رحمتوں اوراپنےپیارےحبیبﷺکےصدقےاس دنیا پررحم اورکرم فرمائے، کعبۃ اللہ کے طواف کو ،مسجد نبویﷺ کی زیارت کو اور مساجد کی رونقوں کو پھر سے آباد کر دے ،اللہ ہم پر اپنا رحم اور کرم کر دے ،اللہ رحیم بھی ہے ،رحمان بھی ہے، کریم بھی ہے اور غفور بھی ہے،اُس نے مشکل میں ڈالا ہے تو اِس مشکل سے نکالنےکاراستہ بھی اُسی کے پاس ہےلیکن شائدہم نےہی وہ رستہ کہیں کھو دیاہے،اب ایسا توہونہیں سکتانہ کہ ہم چوری،رشوت خوری،لوٹ بازاری اور زخیرہ اندوزی کریں ،مشکل وقت میں ضروریات زندگی سےلیکرادویات تک مہنگی کر دیں اوراللہ کی رحمتوں کی امید بھی رکھیں؟کشکول چمکاکر،بھکاری بنکردنیا کے سامنے کھڑے ہوجائیں،اِدھر اُدھر یا جہاں کہیں سے بھی کوئی امداد ملے اُسے لے کر خوش ہو جائیں ،اُدھار قرض اور سود در سود کو اپنی کامیابی سمجھیں اور اللہ سے امید رکھیں کہ وہ ہم سے خوش ہو گا ؟نہیں ایسا نہیں ہو سکتا ،چونکہ وہ دیکھ رہا ہےکہ ہم کر کیا رہے ہیں؟وہ دیکھ رہا ہے کہ کورونا کی وبا پھیل رہی ہے اور ہم لاک ڈاؤن ،سخت ،نرم ،سمارٹ یا لنگڑا کی بحث میں مصروف ہیں اور ہمارے وزیر اعظم ہر دوسرے روز قوم سے خطاب کرتے ہیں ،زیادہ اموات کا خوف دلاتے ہیں،وسأل نہ ہونے کا رونا روتے ہیں ،پوچھتے ہیں کہ عوام کو بھوک سے بچاؤں یا کورونا سے؟بتاتے ہیں کہ امریکہ ،چین، جاپان ،سنگا پور اور ملائشیا کیا کر رہے ہیں؟ اور آخر میں ایک بار پھر "کرپٹ لوگوں کو نہیں چھوڑوں گا "کا خواب دکھاتے ہیں اور " گھبرانا نہیں ہے" کا درس دیتے ہیں۔
پارس جہانزیب کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ چندہ مانگنا یعنی فنڈ ریزنگ ہر مشکل وقت میں محترم وزیر اعظم کی پہلی ترجیح ہوتی ہے ،شائد اُن کی نظر میں ہر مسئلے کا حل "چندے"میں چھپا ہے ؟کوئی بھی مسئلہ ہو فنڈ ریزنگ شروع،بس دعا یہ ہے کہ اس فنڈ کا حال بھی ماضی کے فنڈز جیسا نہ ہو ،عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ ہو ۔انہوں نے کہا کہ اب سوال یہ ہے کہ اس پوری صورتحال سے کیسے نکلا جائے؟تو میرا یقین ہے کہ راستہ رمضان کے بابرکت مہینے میں چھپا ہے،اِس ماہ مبارک کے تینوں عشرے رحمت کے نزول ،مغفرت کے حصول اور دوزخ کے عذاب سے بچاؤ کا رستہ بنیں گے ،چونکہ درِ توبہ ہمیشہ کی طرح کھلا ہے بس سچی توبہ کی ضرورت ہے۔
- Get link
- Other Apps
Comments
good
ReplyDelete