پنجاب میں لاہورکورونا وائرس کا مرکزلیکن اب کون سا شہردوسرا بڑا گڑھ بن رہا ہے، اور وجہ کیا ہے؟ پاکستانی صوبہ پنجاب کا دارالحکومت لاہور جہاں پر کورونا کی تعداد ایک ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے تو آبادی کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کا وسطی شہر گجرات کورونا کے مریضوں کا دوسرا بڑا گڑھ بن چکا ہے۔ اس شہر میں حکام کے مطابق مریضوں کی تعداد ایک سو کے قریب ہے جبکہ مشتبہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار سے زائد ہے۔ اس شہر میں مصدقہ اور مشتبہ مریضوں کی تعداد میں اس لیے اضافہ نہیں ہوا کہ یہاں کے مقیم رائے ونڈ میں ہونے والے تبلیغی اجتماع سے ہو کر آئے ہیں بلکہ اس شہر میں کورونا کے جتنے بھی مصدقہ مریض ہیں وہ یورپ کے ان ممالک سے آئے ہیں جہاں پر کورونا وائرس بڑی تیزی سے پھیلا ہے۔ ان ممالک میں سپین اور اٹلی شامل ہیں۔ یورپی ممالک میں اگر سب سے زیادہ پاکستانی آباد ہیں تو ان میں زیادہ کا تعلق گوجرانوالہ ریجن سے ہے جن میں گجرات اور سیالکوٹ شامل ہیں۔ ایف آئی اے کے حکام کے مطابق غیر قانونی طریقے سے بیرون ممالک جانے والے افراد کا تعلق بھی اسی علاقے سے ہے۔ وفاقی تحقیقا...
good
ReplyDelete