1 / 7
Breaking News
2 / 7
Covid-19 Updates
3 / 7
Sports News
4 / 7
Social Media Updates
5 / 7
Technology News
6 / 7
Srories And Books
7 / 7
History Of World

سندھ حکومت کی ایک ہفتے میں 50بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال قائم کرنے کی منظوری

کراچی(ریڈ نیوز)سندھ حکومت نے ایک ہفتے میں 50بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال قائم کرنے کی منظوری دے دی۔
 کورونا وائرس سے متعلق وزیراعلیٰ ہاوس میں اہم  اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے،کورونا ٹیسٹوں کی تعداد کو بڑھایا گیا ہے،صوبائی حکومت کو ہر ضلع میں فیلڈ اسپتال کے قیام کے لیے تیار رہنا چاہیے،ٹنڈو محمد خان میں ایک اسکول میں کم از کم 50 مریضوں کی گنجائش ہے۔ اجلاس میں ایک ہفتے میں 50بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال قائم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ تعلیم کو ہدایت کی کہ اسکول کی عمارت کو فیلڈ اسپتال کے لیے حوالے کر دیں۔
  اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ مٹیاری میں 100 بستروں پر مشتمل اسی طرح کا یونٹ قائم کیا جائے گا جبکہ ٹنڈوالہ یار میں اسپتال کی نئی عمارت مکمل ہو گئی ہے۔ ،و زیرصحت نے بریفنگ دی کہ اوجھا میں 10،انڈس اسپتال کراچی 11،ایس آئی یو ٹی 10، کراچی سول اسپتال میں 12یونٹس ،لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد20،لیاقت یونیورسٹی اسپتال جامشورو میں 8یونٹ قائم کیے گئے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مختلف اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز سے لیس 185 آئی سی یو قائم کیے گئے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیر صحت خالی یا نو تعمیر سرکاری عمارتوں اور میدانوں کی نشاندہی کریں،ضلعی سطح پر قائم فیلڈ اسپتالوں کے لیے ادویات و دیگر سہولتوں کا انتظام کریں۔ 


Comments

Popular posts from this blog

کورونا وائرس ، مکہ المکرمہ سے پوری دنیا کے مسلمانوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری آ گئی

With weekend lockdowns and age-specific restrictions, Turkey takes a different coronavirus approach

جہانگیر ترین نے اضافی منافع کمانے کا الزام مسترد کردیا

جوان بیٹی قتل کرکے لاش جلادی