1 / 7
Breaking News
2 / 7
Covid-19 Updates
3 / 7
Sports News
4 / 7
Social Media Updates
5 / 7
Technology News
6 / 7
Srories And Books
7 / 7
History Of World

پاکستان میں 24 گھنٹوں میں28 اموات،کورونا متاثرین کی تعداد 30 ہزار 941 تک جا پہنچی،دنیا بھر میں ہلاکتیں 2 لاکھ 83 ہزار سے تجاوز کر گئیں


اسلام آباد(ریڈ_نیوز ) پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 667 ہو گئی جبکہ اس مہلک وبا میں مبتلا مریضوں کی تعداد 30 ہزار 941 تک پہنچ گئی۔ادھر دنیا بھر میں کورونا سے 2 لاکھ 83 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,476 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق اور 28 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ملک میں کورونا وائرس کے 8 ہزار 212 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے اب تک 11,480 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب 11 ہزار 568، خیبرپختونخوا 4,669، بلوچستان 2,017، اسلام آباد 679، آزاد کشمیر 86 اورگلگت بلتستان میں 442 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 245 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 189، پنجاب میں 197، بلوچستان 24، اسلام آباد 06 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 4 افراد جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 167 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 11 ہزار 367 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ک±ل 2 لاکھ 94 ہزار894 ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔

ادھرعالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے پوری دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 41 لاکھ 80 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد دو لاکھ 83 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسیوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ پوری دنیا میں اب تک اپنے یقین، مضبوط قوت ارادی اور طاقتور مدافعتی نظام کی بدولت 14 لاکھ 90 ہزار سے زائد افراد کورونا کو شکست بھی دے چکے ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ 67 ہزار سے بڑھ گئی ہے جب کہ 80 ہزار سات سو سے زائد اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔سپین میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 64 ہزارسے زائد ہو گئی ہے۔ اس طرح سپین میں جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 26 ہزار 6 سوسے بڑھ گئی ہے۔اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 19 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 30 ہزار 5 سو سے زائد ہو گئی ہے۔

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ برطانیہ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد دو لاکھ 19 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں 31 ہزار 8 سو سے زائد افراد نے داعی اجل کو لبیک کہا ہے۔فرانس میں ایک لاکھ 76 ہزار سے زائد افراد اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 31 ہزار 8 سو سے بڑھ گئی ہے۔جرمنی میں بھی کورونا کے باعث اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق اب تک سات ہزار 557 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد ایک لاکھ 75 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

ترکی میں مہلک وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد تین ہزار 780 سے تجاوز کرگئی ہے اور ایک لاکھ 38 ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہو چکے ہیں۔دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ایران میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چھ ہزار 640 سے بڑھ گئی ہے۔ ایران میں اب تک ایک لاکھ سات ہزار 603 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

Comments