1 / 7
Breaking News
2 / 7
Covid-19 Updates
3 / 7
Sports News
4 / 7
Social Media Updates
5 / 7
Technology News
6 / 7
Srories And Books
7 / 7
History Of World

ترکی نے ایک بارپھر دوستی کا حق اداکردیا

ترکی نے ایک بارپھر دوستی کا حق اداکردیا،کورونا وائرس سے بچاوکیلئے امدادی سامان بھجوا دیا،کیا کچھ شامل ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں


استنبول/اسلام آباد(ریڈ _نیوز) ترکی نےایک بار پھر دوستی کا حق اداکردیا، کورونا وائرس کے مریضوں اور ہلاکتوں کی کل تعداد پاکستانیوں سے زیادہ ہونے کے باوجود پاکستان کی امداد کرنا نہیں بھولا۔پاکستان کی سرکاری خبر ایجنسی اے پی پی کے مطابق ترکی نے کورونا وائرس سے بچاو کا امدادی سامان بھجوایا ہے جو اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ کرچکا ہے۔اے پی پی کے مطابق  آج اسلام آباد پہنچنے والے اس طیارے پرکورونا وائرس سے لڑنے والے پاکستانی ڈاکٹرزکیلئے  بیس ہزار این 95ماسک، اٹھارہ ہزار 500حفاظتی لباس شامل ہیں۔


ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ترکی نے کوروناوائرس کی وبا سے متاثرہ مریضوں کے علاج کےلئے ہسپتالوں میں کام کرنے والے پاکستانی ڈاکٹروں کےلئے حفاظتی آلات عطیہ کئے ہیں جن میں بیس ہزار این95 ماسک اور اٹھارہ ہزار پانچ سو حفاظتی لباس شامل ہیں۔ ناگہانی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کے مطابق حفاظتی سامان لے کر ترکی کا ایک طیارہ آج (بدھ) اسلام آباد پہنچا۔ ترک قونصل خانے کے مشن کے نائب سربراہ نے ہوائی اڈے پر حفاظتی سامان این ڈی ایم اے کے ڈپٹی چیئرمین کے حوالے کیا۔
خیال رہے ترکی خود بھی اس موذی مرض کا بری طرح شکار ہوا ہے جہاں امریکا اور یورپ کے بعد سب سے زیادہ متاثرین بتائے جاتے ہیں۔ ترکی میں  کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 2 ہزار  259ہو گئی۔ حالیہ  چوبیس گھنٹوں میں ایک سو انیس افراد مزید جاں  بحق ہوئے جبکہ انتالیس ہزار  چار سو انتیس  افراد کے تجزئے کیے گئے جن میں سے چار ہزار چھہ سو گیارہ  میں کورونا سرایت کر چکا ہے۔ دوسری جانب صحت یاب ہوئے افراد کی تعداد بھی ایک ہزار چار سو اٹھاسی  رہی جس کے بعد مجموعی تعداد 14ہزار 918ہو چکی ہے ۔

Comments

Popular posts from this blog

کورونا وائرس ، مکہ المکرمہ سے پوری دنیا کے مسلمانوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری آ گئی

With weekend lockdowns and age-specific restrictions, Turkey takes a different coronavirus approach

جہانگیر ترین نے اضافی منافع کمانے کا الزام مسترد کردیا

جوان بیٹی قتل کرکے لاش جلادی

سندھ حکومت کی ایک ہفتے میں 50بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال قائم کرنے کی منظوری