Posts
1 / 7
Breaking News
2 / 7
Covid-19 Updates
3 / 7
Sports News
4 / 7
Social Media Updates
5 / 7
Technology News
6 / 7
Srories And Books
7 / 7
History Of World
ابو ظہبی میں محصور 144پاکستانیوں کی وطن واپسی
- Get link
- X
- Other Apps
ابوظہبی میں لاک ڈائون کے باعث کئی ہفتوں سے محصور پاکستانیوں میں سے مزید 144قومی ایئرلائن کی خصوصی پرواز پی کے 8262سے کراچی پہنچ گئے۔کراچی ائیرپورٹ کے جناح ٹرمینل پر تمام مسافروں کا کورونا وائرس کے سلسلے میں مکمل اسکریننگ اور طبی معائنہ کیا گیا۔ایئرپورٹ سے مسافروں کو کراچی ایئرپورٹ اور شاہراہ فیصل پر واقع نجی ہوٹلوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ہوٹلوں میں مسافر اپنے خرچے پر قیام کریں گے اور پولیس کی نگرانی میں آئسولیشن میں رہیں گے۔نجی ہوٹلوں میں قیام و طعام کے اخراجات برداشت نہ کرسکنے والے مسافروں کو لیبر کیمپ کے قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔
36 کروڑ روپے کی مہنگی ترین گاڑی جو دنیا بھر میں صرف 12 لوگ ہی خرید سکیں گے
- Get link
- X
- Other Apps
لندن( ریڈ_نیوز ) برطانوی کار ساز کمپنی بینٹلے نے ایک ایسی مہنگی ترین گاڑی تیار کی ہے جو دنیا میں صرف 12لوگ ہی خرید سکیں گے بلکہ خرید چکے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق کمپنی اس ماڈل کی صرف 12گاڑیاں تیار کرے گی جو 2021ءمیں خریداروں کے حوالے کی جائیں گی جو پہلے ہی ان کی بکنگ کروا چکے ہیں۔ اس بغیر چھت کی دو سیٹوں والی گاڑی کی قیمت 18لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 36کروڑ روپے) رکھی گئی ہے۔ یہ 6.0لیٹر ڈبلیو 12ٹی ایس آئی پٹرول انجن کی حامل گاڑی ہے جو حیران کن طور پر 659ہارس پاور طاقت پیدا کرتا ہے۔ یہ گاڑی اس قدر طاقتور ہے کہ صرف 3.5سیکنڈ میں صفر سے 96.6کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پکڑتی ہے۔ اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 322کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ اس لگژری گاڑی میں خریدار اپنی مرضی کے مطابق تبدیلی بھی کروا سکتے ہیں تاہم تبدیلی کی صورت میں انہیں اضافی قیمت ادا کرنی ہو گی۔ اس صورت میں گاڑی کی قیمت 20لاکھ پاﺅنڈ تک جا سکتی ہے۔
پاکستان میں 24 گھنٹوں میں28 اموات،کورونا متاثرین کی تعداد 30 ہزار 941 تک جا پہنچی،دنیا بھر میں ہلاکتیں 2 لاکھ 83 ہزار سے تجاوز کر گئیں
- Get link
- X
- Other Apps
اسلام آباد( ریڈ_نیوز ) پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 667 ہو گئی جبکہ اس مہلک وبا میں مبتلا مریضوں کی تعداد 30 ہزار 941 تک پہنچ گئی۔ادھر دنیا بھر میں کورونا سے 2 لاکھ 83 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,476 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق اور 28 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ملک میں کورونا وائرس کے 8 ہزار 212 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ سندھ میں کورونا کے اب تک 11,480 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب 11 ہزار 568، خیبرپختونخوا 4,669، بلوچستان 2,017، اسلام آباد 679، آزاد کشمیر 86 اورگلگت بلتستان میں 442 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 245 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 189، پنجاب میں 197، بلوچستان 24، اسلام آباد 06 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 4 افراد جاں بحق ہوئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 167 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر
کیا ارطغرل غازی کا یوٹیوب چینل ورلڈ ریکارڈ بنا پائے گا؟
- Get link
- X
- Other Apps
لاہور ( ریڈ_نیوز ) ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی نے پاکستان میں کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں ۔ یہ ڈرامہ نہ صرف ٹی وی پر خوب ریٹنگ لے رہا ہے بلکہ یوٹیوب پر بھی اسے لاکھوں لوگ دیکھتے ہیں۔ پاکستان میں پی ٹی وی ہوم پر اردو ڈبنگ میں ارطغرل غازی پیش کیا جارہا ہے۔ ڈرامے کیلئے یوٹیوب پر علیحدہ سے ایک چینل " ٹی آر ٹی ارطغرل بائی پی ٹی وی " کے نام سے بنایا گیا ہے۔ اس چینل پر روزانہ کی قسط اپ لوڈ کی جاتی ہے۔ " TRT Ertugrul by PTV" نامی یہ چینل 18 اپریل 2020 کو تخلیق کیا گیا تھا اور اسے اب تک ایک ملین سے زائد لوگ سبسکرائب کرچکے ہیں اور سبسکرائبرز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ پاکستانی سوشل میڈیا پر مذکورہ بالا یوٹیوب چینل کو دنیا کا سب سے کامیاب ترین چینل بنانے کی مہم شروع کی گئی ہے۔ ٹوئٹر پر (#ErtugrulYouTubeRecord) کے نام سے ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے۔ اس ہیش ٹیگ کے تحت لوگوں سے کہا جارہا ہے کہ وہ اس چینل کو سبسکرائب کریں اور ایک مہینے میں سب سے زیادہ سبسکرپشن کا ورلڈ ریکارڈ قائم کریں ۔ خیال رہے کہ دنیا کے دوسرے بڑے یوٹیوب چینل " پیو ڈی پائی"
”اے آر وائی کا بس نہیں چلتا ورنہ پوری سندھ حکومت کو ارطغرل کے ہاتھوں مروا دیں“اینکر پرسن ثنا بچہ کا دلچسپ تبصرہ
- Get link
- X
- Other Apps
اسلام آباد ( ریڈ_نیوز ) ایک طرف نجی نیوز چینل اے آر وائی کی جانب سے اپوزیشن اور سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے کے بارے میں سب کو علم ہے تو دوسری جانب آجکل ترک ڈرامہ ارطغرل غازی کا چرچا پاکستان میں زور شور سے ہے ہرکوئی اپنی باتوں میں ارطغرل ڈرامے کا ذکر کرتا نظر آتا ہے ،ایسے ہی اینکر پرسن ثنا بچہ نے دلچسپ انداز میں اس حوالے سے تبصرہ کیا ہے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اے آر وائی کی جانب سے دی گئی دو خبروں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ARY والوں کا بس نہیں چل رہا ورنہ پوری سندھ حکومت کو ارطغرل کے ہاتھوں مروا دیں۔ اس طرح کی صحافت 1971 میں "نصرت" جیسے اخبار کیا کرتے تھے۔شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار۔ Sana Bucha ✔ @sanabucha ARY والوں کا بس نہیں چل رہا ورنہ پوری سندھ حکومت کو ارطغرل کے ہاتھوں مروا دیں۔ اس طرح کی صحافت 1971 میں "نصرت" جیسے اخبار کیا کرتے تھے۔شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار۔۔۔ 7,555 6:40 PM - 8 مئی، 2020 Twitter Ads info and privacy 3,979 people are talking about this