1 / 7
Breaking News
2 / 7
Covid-19 Updates
3 / 7
Sports News
4 / 7
Social Media Updates
5 / 7
Technology News
6 / 7
Srories And Books
7 / 7
History Of World

کیا ارطغرل غازی کا یوٹیوب چینل ورلڈ ریکارڈ بنا پائے گا؟

لاہور (ریڈ_نیوز ) ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی نے پاکستان میں کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں ۔ یہ ڈرامہ نہ صرف ٹی وی پر خوب ریٹنگ لے رہا ہے بلکہ یوٹیوب پر بھی اسے لاکھوں لوگ دیکھتے ہیں۔

پاکستان میں پی ٹی وی ہوم پر اردو ڈبنگ میں ارطغرل غازی پیش کیا جارہا ہے۔ ڈرامے کیلئے یوٹیوب پر علیحدہ سے ایک چینل " ٹی آر ٹی ارطغرل بائی پی ٹی وی " کے نام سے بنایا گیا ہے۔ اس چینل پر روزانہ کی قسط اپ لوڈ کی جاتی ہے۔

" TRT Ertugrul by PTV"  نامی یہ چینل 18 اپریل 2020 کو تخلیق کیا گیا تھا  اور اسے اب تک ایک ملین سے زائد لوگ سبسکرائب کرچکے ہیں اور سبسکرائبرز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

پاکستانی سوشل میڈیا پر مذکورہ بالا یوٹیوب چینل کو دنیا  کا سب سے کامیاب ترین چینل بنانے کی مہم شروع کی گئی ہے۔ ٹوئٹر پر (#ErtugrulYouTubeRecord) کے نام سے ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے۔ اس ہیش ٹیگ کے تحت لوگوں سے کہا جارہا ہے کہ وہ اس چینل کو سبسکرائب کریں  اور ایک مہینے میں سب سے زیادہ سبسکرپشن کا ورلڈ ریکارڈ قائم کریں ۔


خیال رہے کہ دنیا کے دوسرے بڑے یوٹیوب چینل " پیو ڈی پائی" کے پاس ایک مہینے میں سب سے زیادہ سبسکرائبرز حاصل کرنے کا ورلڈ ریکارڈ ہے۔ انہوں نے دسمبر 2018 کے مہینے میں 6 اعشاریہ 6 ملین (66 لاکھ 17 ہزار 62) سبسکرائبرز حاصل کیے تھے۔ دنیا میں سب سے لمبے عرصے تک یوٹیوب کا سب سے بڑا چینل بنے رہنے کا ریکارڈ بھی پیو ڈی پائی کے پاس ہے۔ یہ 2063 دن تک   دنیا کے سب سے زیادہ سبسکرائبرز کا حامل چینل رہا ہے۔


Comments