1 / 7
Breaking News
2 / 7
Covid-19 Updates
3 / 7
Sports News
4 / 7
Social Media Updates
5 / 7
Technology News
6 / 7
Srories And Books
7 / 7
History Of World

’اپنے جسم میں ہونے والی ان تبدیلیوں پر نظر رکھیں‘ کورونا وائرس کا شکار ہونے والی 24 سالہ لڑکی نے وارننگ دے دی


لندن(ریڈ_نیوز ) کورونا وائرس میں مبتلا ہو کر صحت مند ہونے والی برطانوی محکمہ صحت کی ایک ورکر نے لوگوں کو اس مرض کی کچھ ایسی علامات کے متعلق متنبہ کیا ہے جو بہت ابتدائی علامات ہیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 24سالہ کرسٹین ایڈکین نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے جسم میں ہونے والی ان تبدیلیوں پر نظر رکھیں اور جس کسی میں یہ تبدیلی آئے اسے سمجھ جانا چاہیے کہ اسے کورونا وائرس لاحق ہو چکا ہے۔ ان میں پہلی تبدیلی سونگھنے اور ذائقے کی حس کا ختم ہو جانا ہے۔ جب مجھے وائرس لاحق ہوا تو مجھے کچے لہسن، کافی اور دار چینی کے ذائقے بھی محسوس نہیں ہوتے تھے۔ میری سونگھنے اور ذائقے کی حسیں بالکل ختم ہو گئی تھیں۔کرسٹین کا کہنا تھا کہ ”پہلے دن مجھے سردرد شروع ہوا، دوسرے دن کمر درد بھی شروع ہو گیاتاہم میں انہیں کام کے دباﺅ کا نتیجہ سمجھ رہی تھی لیکن تیسرے دن میرے پورے جسم میں درد شروع ہو گیا اور میری سونگھنے کی حس ختم ہو گئی۔ چوتھے دن مجھے ہلکی کھانسی شروع ہو گئی اور ساتھ ہی ذائقے کی حس بھی غائب ہو گئی۔ پانچویں دن میری علامات میں کمی آنی شروع ہوئی۔ جسم کا درد ختم ہو گیا لیکن بدترین تھکاوٹ تاحال باقی تھی اور ذائقے اور سونگھنے کی حسیں تاحال غائب تھیں۔ چھٹے دن میری طبیعت میں مزید بہترین آئی اور اس کے بعد میں صحت مند ہوتی چلی گئی۔ میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میری علامات ایک ہفتے سے بھی پہلے کم ہونی شروع ہو گئیں اور میری حالت زیادہ خراب نہیں ہوئی۔ میں دیگر لوگوں کو متنبہ کرنا چاہتی ہوں کہ اگر آپ لوگوں میں سے کسی میں یہ تبدیلیاں آئیں تو فوراً خود کو دوسروں سے الگ کر لیں اور پہلے سے زیادہ احتیاط کرنی شروع کر دیں۔“

Comments

Popular posts from this blog

کورونا وائرس کی وبا اور وزیر اعظم عمران خان کی چندہ مہم