1 / 7
Breaking News
2 / 7
Covid-19 Updates
3 / 7
Sports News
4 / 7
Social Media Updates
5 / 7
Technology News
6 / 7
Srories And Books
7 / 7
History Of World

جدید زندگی چھوڑ کر 3 سال تک جنگلوں میں

جدید زندگی چھوڑ کر 3 سال تک جنگلوں میں ایک قبیلے کے ساتھ زندگی گزارنے والے شخص نے انتہائی حیران کن تفصیلات بیان کردیں

جکارتہ(ریڈ نیوز) ناروے کے ایک شخص نے یورپ کی پرآسائش اور جدید زندگی چھوڑ کر انڈونیشیاءکے جنگلوں میں رہنے والے ایک قبیلے کے ساتھ جا کر رہنا شروع کر دیا اور تین سال جنگل میں زندگی گزارنے کے بعد اب اس نے دنیا کو اپنے اس تجربے کے متعلق حیران کن تفصیلات بتا دی ہیں۔ میل ان لائن کے مطابق اس شخص کا نام اوڈن امنڈسین ہے۔وہ 2004ءمیں 24سال کی عمر میں پہلی بار انڈونیشیاءآیا اور ایک ماہ تک اس جنگلی قبیلے کے ساتھ رہا اور واپس چلا گیا۔ پھر 2009ءمیں وہ واپس آیا اور تین سال تک اس قبیلے کے ساتھ انہی کے جیسی زندگی گزارتا رہا اور اپنے وہاں گزارے شب و روز کو کیمرے میں محفوظ کرتا رہا۔ اب اس کی یہ ڈاکومنٹری ایک فلم کی صورت میں دنیا کے سامنے آنے والی ہے۔ ان تین سالوں میں فلم ساز اوڈن نے اس قبیلے کی زبان سیکھی جو وہ صرف بولتے ہیں مگر لکھتے نہیں ہیں کیونکہ ان میں تعلیم کا کوئی تصور ہی نہیں ہے۔
اوڈن کا کہنا ہے کہ ”مینتاوئی (Mentawai) نامی اس قبیلے کے ساتھ جنگل میں گزرنے والے ان سالوں میں میں نے جس چیز کو سب سے زیادہ یاد کیا وہ جدید دنیا کی آسانیاں اورمزے مزے کے کھانے تھے۔وہاں میں قبیلے کے لوگوں کے ساتھ مل کر تیر بناتا اور پھر ان سے ہم شکار کرتے تھے جو ہماری خوراک ہوتی تھی۔ہم زیادہ تر بندروں، چمگادڑوں اور جھینگوں وغیرہ کا شکار کرتے تھے۔“ اوڈن قبیلے کے ساتھ اپنے اس قیام میں قبیلے کے ایک نوجوان ’امن پیکسا‘ کو جدید شہری زندگی کی طرف راغب کرتا ہے اور اسے مختلف قسم کے لالچ دے کر شہر جا کر ملازمت کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ وہ اس کی باتوں سے متاثر ہو کر شہر جا کر ملازمت کرنے لگتا ہے لیکن جلد ہی وہ شہر کے شور و غل سے تنگ آ کر واپس جنگل میں اپنے قبیلے کے پاس چلا جاتا ہے۔ وہ کہتا ہے کہ ’مجھے یہ شوروغل پسند نہیں ہے، میں واپس جا رہا ہوں۔‘ اوڈن کی اس نئی فلم کا نام ’نیو ٹوپیا‘ ہے جو جلد ریلیز ہونے والی ہے۔ اس میں قبیلے کے اسی مقامی شہری پیکسا کی شہر آ کر ملازمت تلاش کرنے اور پھر واپس جانے کی کہانی دکھائی گئی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

کورونا وائرس ، مکہ المکرمہ سے پوری دنیا کے مسلمانوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری آ گئی

With weekend lockdowns and age-specific restrictions, Turkey takes a different coronavirus approach

جہانگیر ترین نے اضافی منافع کمانے کا الزام مسترد کردیا

جوان بیٹی قتل کرکے لاش جلادی

سندھ حکومت کی ایک ہفتے میں 50بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال قائم کرنے کی منظوری