1 / 7
Breaking News
2 / 7
Covid-19 Updates
3 / 7
Sports News
4 / 7
Social Media Updates
5 / 7
Technology News
6 / 7
Srories And Books
7 / 7
History Of World

کیا فیصل آباد میں 5 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے ملزمان کو سی پی او نے ہلاک کیا؟ حقیقت سامنے آگئی

 
فیصل آباد (ریڈ_نیوز) فیصل آباد کی پولیس نے وضاحت کی ہے کہ 5 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزمان کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کا کریڈٹ سی ٹی او کو دینا درست نہیں ۔ سٹی پولیس آفیسرفیصل آباد نہ تو موقع پر موجود تھے اور نہ ہی اُنہوں نے پولیس مقابلہ میں حصہ لیا۔
فیصل آباد پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  پانچ  سالہ بچے قطام کے ساتھ زیادتی اور بعد میں قتل کرنے والے ملزمان کے متعلق بہت سی بےبنیاد اور غیرتصدیق شدہ خبریں سوشل میڈیا اور دوسرے حلقوں میں گردش کررہی ہیں اس ضمن میں واضح کیا جاتا ہے کہ تھانہ سول لائن پولیس ملزمان عمیر رضا اور غلام عباس کو آلہ قتل کی برآمدگی کیلئے لے جارہی تھی کہ ڈھیرہ سائیں قبرستان کے قریب 4 موٹر سائیکلوں پر سوار7 مسلح ملزمان نے زیر حراست ملزمان کو چھین لیا،پولیس پارٹی کے تعاقب پر ملزمان میں سے 2 کس نے اندھا دھند فائرنگ کردی جو کہ ملزمان کی موٹرسائیکل لڑکھڑانے اور بے قابو ہونے کی وجہ سے ملزمان کے فائر ساتھی ملزمان غلام عباس، عمیر رضا، عمر اور شہباز کو لگے جن سے وہ ہلاک ہوگئے۔
بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نہ تو مقابلے کے وقت موقع پر موجود تھے اور نہ ہی انہوں نے پولیس مقابلے میں حصہ لیا ہے۔خیال رہے کہ 5 سالہ بچے کا ریپ کرنے والے ملزمان کو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کرنے پر سوشل میڈیا  صارفین کی جانب سے سی پی او فیصل آباد کو ہیرو کے  طور پر پیش کیا جارہا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

کورونا وائرس ، مکہ المکرمہ سے پوری دنیا کے مسلمانوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری آ گئی

With weekend lockdowns and age-specific restrictions, Turkey takes a different coronavirus approach

جہانگیر ترین نے اضافی منافع کمانے کا الزام مسترد کردیا

جوان بیٹی قتل کرکے لاش جلادی

سندھ حکومت کی ایک ہفتے میں 50بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال قائم کرنے کی منظوری