اسلام آباد(ریڈ _نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 9749 ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے 17 اموات کے بعد مجموعی 209 ہوگئی ، وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنیوالے فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ان کا بھی سیمپل لے لیا گیا جبکہ لاہور میں رینڈم ٹیسٹ شروع ہوگئے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 533 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 9749 ہوگئی ہے جب کہ 2156 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5637 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 533 مریض پازیٹو نکلے جبکہ مجموعی طورپر اب تک 118,020 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔
Comments
Post a Comment