1 / 7
Breaking News
2 / 7
Covid-19 Updates
3 / 7
Sports News
4 / 7
Social Media Updates
5 / 7
Technology News
6 / 7
Srories And Books
7 / 7
History Of World

”وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

”وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیونکہ ۔۔۔“بڑی خبر آگئی


اسلام آباد (ریڈ _نیوز) وزیراعظم عمران خان سے حال ہی میں ملاقات کرنے والے ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیراعظم کا بھی کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے کورونا وائرس ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ ہم نے وزیراعظم کو مشورہ دیا تھا کہ وہ بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرائیں کیوں کہ انہوں نے چند روز قبل فیصل ایدھی سے ملاقات کی تھی۔

انہوںنے بتایا کہ بطور ذمہ دار شہری وزیراعظم عمران خان نے اپنا کورونا ٹیسٹ کرانے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے اور جلد ان کا ٹیسٹ لیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ فیصل ایدھی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ایسے افراد کی فہرست تیار کی جارہی ہے جن سے انہوں نے حالیہ دنوں میں ملاقات کی ہے۔ایدھی حکام کا کہنا ہے کہ فیصل ایدھی ایک ہفتہ قبل کراچی سے لاہور گئے تھے اور 5 دن قبل انہوں نے اسلام آباد میں وزیراعظم سے ملاقات کی، ان کا 2 روز قبل کورونا کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی آج رپورٹ آئی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

کورونا وائرس ، مکہ المکرمہ سے پوری دنیا کے مسلمانوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری آ گئی

With weekend lockdowns and age-specific restrictions, Turkey takes a different coronavirus approach

جہانگیر ترین نے اضافی منافع کمانے کا الزام مسترد کردیا

جوان بیٹی قتل کرکے لاش جلادی

سندھ حکومت کی ایک ہفتے میں 50بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال قائم کرنے کی منظوری