1 / 7
Breaking News
2 / 7
Covid-19 Updates
3 / 7
Sports News
4 / 7
Social Media Updates
5 / 7
Technology News
6 / 7
Srories And Books
7 / 7
History Of World

عالمی ادارہ صحت کا لاک ڈاؤن میں آہستہ آہستہ کمی لانے پر زور

عالمی ادارہ صحت کا لاک ڈاؤن میں آہستہ آہستہ کمی لانے پر زور

جینیوا(ریڈ _نیوز) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے ایک بار پھر کورونا وائرس کو قابو کرنے کے لیے لاک ڈاؤن میں آہستہ آہستہ کمی لانے پر زور دیا ہے،عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگر لاک ڈاؤن کی پابندیوں کو عجلت میں ہٹا دیا گیا تو اس سے وبا کے پھیلاؤ  میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر نے آن لائن پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ لاک ڈاؤن کے اقدامات مثبت ثابت ہوئے ہیں اور امید ظاہر کی کہ لوگ یقینا ایسے وقت میں جب کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے بعد عوام اپنے معاشروں کو رواں دواں رکھنے کے لیے زندگی کے نئے انداز اپنانے کے لیے تیار ہوں گے، جب تک اس وبا کے خلاف ویکسین دریافت نہیں ہوتی تب تک وبا کے خلاف احتیاطی تدابیر اپنانا ہی نیا قاعدہ ہو گا۔
خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا تھا کہ لاک ڈاون میں نرمی بہت ہی خطرناک ثابت ہو گی۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈرس نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی سے اموات میں تیزی آ سکتی ہے،کئی ملکوں میں معاشی مشکلات ہیں لیکن تمام ممالک کو لاک ڈاون میں نرمی سے متعلق بہت ہی احتیاط کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون میں نرمی سے متعلق حکمت عملی بنانے کے لیے کچھ ملکوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاہم کئی ممالک خود ہی شہریوں کے گھروں پر رہنے کی پابندی ہٹانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ڈاکٹر ٹیڈرس نے کہا کہ یورپی ممالک میں عالمی وبا کے کیسز میں کچھ کمی آئی ہے تاہم افریقہ سمیت دوسرے ممالک میں کورونا کیسز بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

کورونا وائرس ، مکہ المکرمہ سے پوری دنیا کے مسلمانوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری آ گئی

With weekend lockdowns and age-specific restrictions, Turkey takes a different coronavirus approach

جہانگیر ترین نے اضافی منافع کمانے کا الزام مسترد کردیا

جوان بیٹی قتل کرکے لاش جلادی

سندھ حکومت کی ایک ہفتے میں 50بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال قائم کرنے کی منظوری