1 / 7
Breaking News
2 / 7
Covid-19 Updates
3 / 7
Sports News
4 / 7
Social Media Updates
5 / 7
Technology News
6 / 7
Srories And Books
7 / 7
History Of World

گوگل کاویڈیو میٹنگ سروس مفت فراہم کرنے کااعلان



گوگل(ریڈ _نیوز ) نےمقبول ویڈیو کالنگ ایپ زوم کےخلاف گوگل میٹ پیش کردیا ہے جس کو اب صارفین مفت استعمال کرسکیں گے۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق کمپنی نے ایک بلاگ میں اعلان کیا کہ مئی سے گوگل میٹ کو جی میل اکاؤنٹ  رکھنے والے افراد مفت استعمال کرسکیں گے ۔ کورونا  کی وبا کے دوران زوم کے صارفین کی تعداد چند ماہ کے دورران ایک کروڑ سے بڑھ کر 20 کروڑ تک پہنچ گئی ، جس کے بعد  گوگل نے اعلان کیا ہے کہ اس کا پریمیئم ویڈیو کانفرنسنگ سافٹ وئیر گوگل میٹ اب ہر ایک کے لیے مفت ہوگا۔یہ سافٹ وئیر گوگل کے جی سیوٹ بزنس سروس پیکج کا حصہ تھا جس کے لیے فی کس 6 ڈالر ماہانہ اداکرنا پڑے ہیں۔ مگر اب گوگل میٹ کو مفت کیا جارہا ہے اور اس کے ذریعے 100 افراد تک کی ویڈیو میٹنگ گوگل میٹ کی ویب سائٹ، آئی او ایس یا اینڈرائیڈ ایپ پر ممکن ہوسکے گی۔ گوگل کیلنڈر سے بھھی ویڈیو میٹنگ کا آغاز یا اس میں شمولیت ممکن ہوگی، رئیل ٹائم کیپشن اور زوم جیسا ایکسپنڈڈ ٹائل ویو لے آؤٹ استعمال کیا جاسکے گا۔ گوگل کا کہنا تھا کہ میٹ کی مفت دستیابی بتدریج صارفین کو فراہم کی جائے گی اور  اس سے آگاہ کیا جائے گا، جس کے لیے ابھی اس لنک پر جاکر سائن اپ کرلیں۔گوگل کی جانب سے جی سیوٹ صارفین کے لیے دستیاب پریمیئم فیچرز کو پہلے ہی 30 ستمبر تک کے لیے مفت کیا جاچکا ہے تاہم مفت سروس استعمال کرنے والوں کے برعکس ماہانہ فیس ادا کرنے والے صارفین کسی ویڈیو کال میں 250 افراد کو شامل کرسکتے ہیں۔اسی طرح ایک لاکھ ویورز والی لائیو اسٹریم، کالز کو ریکارڈ اور محفوظ بھی کرسکتے ہیں۔ گوگل کے مطابق مفت اکاؤنٹ میٹنگ کا دورانیہ 60 منٹ فی فرد ہوگا مگر اس اصول کا اطلاق 30 ستمبر کے بعد ہوگا۔ 

Comments