1 / 7
Breaking News
2 / 7
Covid-19 Updates
3 / 7
Sports News
4 / 7
Social Media Updates
5 / 7
Technology News
6 / 7
Srories And Books
7 / 7
History Of World

وزیراعظم کا کل سے 144ارب تقسیم کرنے کا اعلان



وزیراعظم کا کل سے 144ارب تقسیم کرنے کا اعلان




وزیراعظم(اردو ٹائمز) عمران خان نے کہا ہے کہ کل سے 17 ہزار مقامات سے 12 ہزار فی کس کے حساب سے 144 ارب روپے تقسیم کیے جائیں گے۔اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ عوام احتیاط کریں تو کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے بڑے مسئلے سے بچ سکتے ہیں، جب لوگ جمع ہوں گے تو یہ بیماری بہت تیزی سے پھیلتی ہے۔اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر اسد عمر، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل، معاونین خصوصی عثمان ڈار اور ثانیہ نشتر بھی موجود تھیں۔عمران خان نے مزید کہا کہ ہر ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ مختلف انداز کا ہے، پاکستان میں لوگ لاپرواہی کرنا شروع کردیتے ہیں، میں سب سے درخواست کرتا ہوں کہ خدا کا واسطہ ہے غلط فہمی میں نہ پڑیں۔انہوں نے کہا کہ جنہیں بیماری لگتی ہے، ان میں سے 85 لوگوں کو خاص فرق نہیں پڑےگا، وہ اسپتال جائے بغیر بھی ٹھیک ہوجائیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ 4 سے5 فیصد افراد کو صرف اسپتالوں میں جانےکی ضرورت ہوتی ہے، ہر 100میں سےایک یا دو افراد اس بیماری سے مرسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کسی نوجوان کو بیماری لگی تو اس کے گھر میں موجود بزرگوں کو خطرہ ہوسکتا ہے، اپریل کے آخر تک کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔عمران خان نے کہا کہ جس طرح سے کورونا بڑھتا جارہا ہے، اسپتال میں لوگوں کی تعداد بڑھ جائیگی، ایسا ہوا تو ہمارے پاس اتنے وینٹی لیٹرز نہیں ہیں کہ علاج ممکن ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ تین ہفتے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا تھا، لاک ڈاؤن کے پیش نظر اسکول، فیکٹریاں اور دکانیں بند کیں، پاکستان میں 5 کروڑ افراد غربت کی لکیر سے نیچے ہیں، جب ہم لاک ڈاؤن کرینگے تو غریب ترین طبقے پر کیا اثرات پڑیں گے؟

Comments

Popular posts from this blog

Ramadan Pakistan: Sehri Time Lahore, Iftar Time Lahore, Ramadan Calendar 2020

Ramadan Pakistan: Sehri Time Hyderabad, Iftar Time Hyderabad, Ramadan Calendar 2020

Ramadan Pakistan: Sehri Time Islamabad, Iftar Time Islamabad, Ramadan Calendar 2020

Ramadan Pakistan: Sehri Time Peshawar, Iftar Time Peshawar, Ramadan Calendar 2020

پاکستان میں کورونا وائرس انتہائی تیزی سے پھیلنے لگا ، ایک دن میں اب تک کا سب سے بڑا اضافہ