1 / 7
Breaking News
2 / 7
Covid-19 Updates
3 / 7
Sports News
4 / 7
Social Media Updates
5 / 7
Technology News
6 / 7
Srories And Books
7 / 7
History Of World

کورونا کی تشخیص ہونے پر فٹبال کلب کے ڈاکٹر نے خود کشی کر لی

کورونا کی تشخیص ہونے پر فٹبال کلب کے ڈاکٹر نے خود کشی کر لی


پیرس(پاکستان ٹائمز )دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور عالمگیر وبا نے اب تک ہزاروں افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے تاہم اب موت کے خوف سے لوگوں نے خود کشیاں بھی شروع کر دی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے لیگ ون کلب ریمس کے ڈاکٹر برنارڈ گونزالیز نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر خودکشی کر لی۔ فرانسیسی فٹ بال کلب ریمس کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ ریمس کلب اور سیکڑوں مرد و خواتین برنارڈ کی موت پر افسردہ ہیں۔ فرانسیسی فٹ بال کلب ریمس کے میئر کا کہنا تھا کہ 60 سالہ ڈاکٹر برنارڈز گونزالیز اس کلب کے ساتھ گزشتہ 20 سالوں سے وابستہ تھے۔ میئر نے مزید بتایا کہ ڈاکٹر برنارڈز نے خودکشی سے پہلے ایک خط بھی لکھا جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔خیال رہے فرانس میں کورونا وائرس کی وبا سے اب تک 8 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 93 ہزار کے قریب متاثر ہو چکے ہیں ۔


Comments

Popular posts from this blog

کورونا وائرس ، مکہ المکرمہ سے پوری دنیا کے مسلمانوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری آ گئی

With weekend lockdowns and age-specific restrictions, Turkey takes a different coronavirus approach

جہانگیر ترین نے اضافی منافع کمانے کا الزام مسترد کردیا

جوان بیٹی قتل کرکے لاش جلادی

سندھ حکومت کی ایک ہفتے میں 50بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال قائم کرنے کی منظوری