ازمیر(ریڈ _نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنماشرمیلا فاروقی سرخ نقاب اوڑھ لیا تاکہ وہ لوگوں کو کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے کیلئے ماسک لگانے کی تلقین کرسکیں۔ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی تصویر پوسٹ کرتے ہوئےشرمیلا فاروقی نے اپنے سپورٹرز اور فینز کو کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے کے لیے اپنا اپنا کردار اداکرنے کی ہدایت کی ہے۔ ان کی اس منفرد تصویر کو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیاجارہا ہے۔
انسٹاگرام پر لگائی تصویر کے ساتھ لکھے طویل کیپشن میں ان کا کہنا تھا کہ "سنجیدگی سے دیکھا جائے تو ماسک لگانا زندگی کی ایک نئی روایت بن چکا ہے۔ جو ایسا نہیں کررہے برائے کرم وہ اگر گھر سے نکلیں تو آج سے ہی ماسک لگانا شروع کردیں"۔
انہوں نے لکھا کہ "خود کو اور خود سے ملنے والوں کو اس موذی وائرس سے بچایئے۔ کورونا وائرس کے پچاس فیصد مریض وہ ہیں جن میں کوئی علامت موجود نہیں تھی۔جبکہ دوسروں میں یہ علامات شدت کے ساتھ ظاہر ہوئیں۔
انہوں نے لکھا آخر رسک کیوں لینا؟اپنوں اور دوسروں کے پیاروں کی زندگیاں بچایئے۔ ایک ذمہ دارشہری بننے کا ثبوت دیجیے۔
شرمیلا ان دنوں بیرون ملک ہیں جہاں سے وہ مختلف سرگرمیوں کی تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔
Comments
Post a Comment