اسلام آباد (اردو ٹائمز ) کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان بھر میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے لیکن بہت کم لوگ ہی ایسے ہیں جو چین سے گھروں میں بیٹھ رہے ہیں۔موبی لنک جاز کی جانب سے ایک لاک ڈاؤن پر عملدرامد کے حوالے سے ایک آن لائن سروے کرایا گیا ہے جس میں حیران کن اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔
جاز کے سروے کے مطابق پاکستان میں 33 فیصد لوگ ایسے ہیں جو لاک ڈاؤن کے دوران بالکل بھی گھروں سے باہر نہیں نکل رہے جبکہ 10 فیصد افراد ہفتے میں ایک بار سے بھی کم گھروں سے باہر نکلتے ہیں۔ ہفتے میں ایک بار گھر سے باہر نکلنے والے افراد کی تعداد 14 فیصد ، 2 سے 5 دن میں 11 فیصد ، 2 دن میں 16 فیصد اور 16 فیصد ہی روزانہ گھروں سے باہر نکلتے ہیں۔
سروے میں لوگوں سے ان کے گھر سے باہر نکلنے کی وجہ پوچھی گئی تو 77 فیصد نے کہا کہ وہ گھریلو اشیاء کی خریداری کیلئے باہر جاتے ہیں۔ 49 فیصد لوگ ادویات لینے، 15 فیصد لوگ دوستوں اور رشتہ داروں سے ملنے کیلئے گھروں سے باہر نکلتے ہیں۔
Comments
Post a Comment