1 / 7
Breaking News
2 / 7
Covid-19 Updates
3 / 7
Sports News
4 / 7
Social Media Updates
5 / 7
Technology News
6 / 7
Srories And Books
7 / 7
History Of World

ٹرینیں 10 مئی سے چلانے کے فیصلے پر تمام صوبوں کی حمایت نہیں ملی.شیخ رشید


وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ہم 10 مئی سے ٹرینیں سے چلانے کے فیصلے پر تمام صوبوں کی حمایت حاصل نہیں کر سکے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ 'جس طرح عوام نے، دکانداروں نے، کارخانہ داروں نے اور علمائے کرام نے حکومت کے لاک ڈاؤن کا ساتھ دیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔' انہوں نے کہا کہ 'ہماری یہ خواہش تھی کہ 10 مئی سے ٹرینیں بھی چلا دیں لیکن اس فیصلے پر ہم تمام صوبوں کی حمایت حاصل نہیں کر سکے اور عمران خان نے بطور جمہوری وزیر اعظم مشاورت کے لیے اس فیصلے کو مزید 2 سے 3 دن ملتوی کردیا ہے۔' شیخ رشید احمد نے کہا کہ ان کی دلی خواہش ہے کہ غریب کی سواری ٹرین کو عید سے قبل دوبارہ چلایا جائے اور ہم وہ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں گے جو معیاری طریقہ کار (ایس او پیز) میں شامل ہیں اور توقع ہے کہ عید سے قبل عمران خان کی اجازت سے ہم ٹرینیں چلانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔'

Comments

Popular posts from this blog

کورونا وائرس ، مکہ المکرمہ سے پوری دنیا کے مسلمانوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری آ گئی

With weekend lockdowns and age-specific restrictions, Turkey takes a different coronavirus approach

جہانگیر ترین نے اضافی منافع کمانے کا الزام مسترد کردیا

جوان بیٹی قتل کرکے لاش جلادی

سندھ حکومت کی ایک ہفتے میں 50بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال قائم کرنے کی منظوری