پاکستان میں کورونا وائرس انتہائی تیزی سے پھیلنے لگا ، ایک دن میں اب تک کا سب سے بڑا اضافہ
ممبئی(ریڈ_نیوز )بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک مال بردار ٹرین نے پٹڑی پر لیٹے 14افراد کو کچل کر ہلاک کردیا۔
برطانوی نیوز ایجنسی نےبھارتی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارت میں لاک ڈاون کی وجہ سے ہزاروں افراد بڑے شہروں سے اپنے آبائی گھروں کی طرف پیدل سفر کررہے ہیں، یہ بدقسمت افراد بھی انہی میں شامل تھے اور پیدل مہاراشٹرا سے مدھیہ پردیش جارہے تھے۔ حکام کے مطابق یہ تمام افراد ایک سٹیل مل میں کام کرتے تھے۔
بھارتی پولیس کے مطابق یہ تمام افراد رات بھر پیدل چلتے رہے اور تھکاوٹ سے بے حال ہو کر پٹڑیوں پر ہی سر رکھ کر سو گئے، لاک ڈاون کی وجہ سے ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ کوئی ٹرین آسکتی ہے اس لیے لیٹنے کے کچھ ہی دیر بعد انہیں نیند نے آلیا، تھکاوٹ سے چور ان مزدوروں کو ٹرین کی آمد کا پتہ ہی نہیں چلا اور وہ کچلے گئے۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اوروزیر ریلوے نے ان ہلاکتوں پر افسوس کا اظہارکیاہے جبکہ بھارت میں ایک بار پھر مودی حکومت کے بے ترتیب لاک ڈاون کو تنقید کانشانہ بنایاجارہاہے۔
Comments
Post a Comment