1 / 7
Breaking News
2 / 7
Covid-19 Updates
3 / 7
Sports News
4 / 7
Social Media Updates
5 / 7
Technology News
6 / 7
Srories And Books
7 / 7
History Of World

وہ ملک جہاں 5 روز تک کورونا کا کوئی کیس نہیں آیا لیکن پھر پاکستان سے وہاں جہاز پہنچ گیا، کتنے کیسز آئے؟


ہانگ کانگ (ریڈ_نیوز ) ہانگ کانگ میں گزشتہ 5 روز کے دوران کورونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا تھا لیکن  جمعرات کو پاکستان سے پہنچنے والے چارٹرڈ طیارے کے 2 مسافروں میں کورونا کی تصدیق ہوگئی۔
جمعرات کو اسلام آباد سے چارٹر طیارہ پاکستان میں پھنسے 319 شہریوں کو لے کر ہانگ کانگ پہنچا تھا۔ خصوصی طیارے میں ہانگ کانگ پہنچنے والے  تمام مسافروں کو قرنطینہ سنٹر منتقل کردیا گیا۔ پاکستان سے ہانگ کانگ پہنچنے والے تمام مسافروں کے ٹیسٹ بھی کیے گئے تھے جن میں سے 2 افراد کے رزلٹ مثبت آئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ 5 روز سے ہانگ کانگ میں کورونا کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا تھا، جمعرات کو پہنچنے والے طیارے کے 2 مسافروں میں کورونا رپورٹ ہوا ہے ۔  تمام مسافروں کو ضروری قرنطینہ میں 14 روز کیلئے رکھا گیا ہے جس کے بعد ان کے دوبارہ ٹیسٹ لیے جائیں گے اور نتائج منفی آنے پر انہیں گھروں کو جانے کی اجازت دی جائے گی۔

Comments

Popular posts from this blog

کورونا وائرس ، مکہ المکرمہ سے پوری دنیا کے مسلمانوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری آ گئی

With weekend lockdowns and age-specific restrictions, Turkey takes a different coronavirus approach

جہانگیر ترین نے اضافی منافع کمانے کا الزام مسترد کردیا

جوان بیٹی قتل کرکے لاش جلادی

سندھ حکومت کی ایک ہفتے میں 50بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال قائم کرنے کی منظوری